خبریں

ماہانہ گیارہویں شریف کا اہتمام میرپور خاص کے استانے پر انعقاد پذیر


محفل نعتؐ و ذکرِاِلٰہی
میرپورخاص انجمن ہٰذا کے زیر اہتمام نائب امیر میرپورخاص سرفراز احمد شیخ کی سرپرستی میں میرپورخاص کے سینئر صحافی ایم اے رحمانی کی رہائش گاہ پر عظیم الشان محفل نعت و ذکر الہٰی کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں میرپورخاص کے مشہور نعت خواں اعجاز قادری، حذیفہ قادری یاسر قادری اور عدنان قادری اور دیگر نے حمد و نعت اور مناقب و قصائد کے نذرانے پیش کئے ۔۔ جبکہ نقابت کے فرائض شعلہ بیان مقرر ادریس قادری نے انجام دئیے ۔۔ ساتھ ہی ساتھ خیرالدین قادری نے نئے آنے والے لوگوں کو ذکر قلب کا اذن دیا ۔۔ حلقہء ذکر امیر سندھ محمد فیصل قادری نے ترتیب دیا ۔۔ پروگرام میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلٹس میرپورخاص کے آرگنائزر سلیم شیخ روزنامہ ڈان کے رپورٹر قمرالدین شیخ سینئر صحافی خلیل غوری نمائندہ بلدیات حیات قریشی شاہزیب شاہ باغی ٹی۔وی نامہء نگار عارف خاصخیلی قومی نیوز انجمن سرفروشان اسلام کے ذاکرین اور اہل محلہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔. آخر میں جناب علامہ قاری سلیم نقشبندی نے دعا فرمائی بعد از محفل لنگر کا اہتمام کیا گیا۔

عالمگیر روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان میرپورخاص