خبریں

لاکھوں محبّانِ گوہرشاہی مدظلہ العالٰی کے جزبات مجروح ہوئے

اسّلام وعلیکم تمام معزِزین اکرام
مورخہ28 جنوری سماء چینل پر صبح کے اوقات میں نشر ہونے والا پروگرام (قطب آن لائن) میں غالباً پروگرام کاچھوتھا سوال نمرہ نامی لڑکی کی کال پر گفتگو کے دوران پروگرام کے میزبان بلال قطب نے حضرت سیّدناریاض احمدگوہرشاہی مدظلہ العالٰی کی شان میں جو گستاخی کی اور نازیبا الفاظ استعمال کئے جس کو سُن کر پوری دنیا میں بسنے والے کروڑوں محبّانِ گوہرشاہی مدظلہ العالٰی اور بالخصوص پاکستان میں بسنے والے لاکھوں محبّانِ گوہرشاہی مدظلہ العالٰی کے جزبات مجروح ہوئے ہیں ایک روحانی اسکالر کہلانے والے شخص کو یہ زیب نہیں دیتا کے وہ بلا تحقیق عصرِ حاضر کی عظیم روحانی ہستی ولی کامِل کی بارگاہ میں زبان دراز کرےاور انتہائی حقارت سے اُس ہستی معظم کا ذکر کرے
جہاں پاکستان فرقہ واریت کی لپیٹ میں ہے اور پاکستانی فورسز الحمداللّہ اس طرح کے واقعات سے نمٹنے اور فرقہ وارانہ گفتگو اور مواد پر فوری ایکشن لیتی ہیں تو ہماری تمام ایجنسیوں بالخصوص سماع چینل کی انتظامیہ سے گزارش ہے کے اس طرح کے واقعات کا سختی سے نوٹس لے تاکہ آئندہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہ آئے اور بلال قطب کروڑوں محبّانِ گوہر شاہی مدظلہ العالٰی سے ان کی دِل آزاری پر معزرت کریں بے شک اللّہ معاف کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان