خبریں

ماہانہ اجتماعی درود شریفؐ سالانہ عظیم الشان چشتیہ کانفرنس شاہ فیصل آستانہ پر انعقاد پذیر ۔۔


محفل نعتؐ و ذکرِ اِلٰہی
ماہانہ اجتماعی درود شریفؐ
سالانہ عظیم الشان چشتیہ کانفرنس
سلطان الہندھ خواجہِ خواجگان
حضرت خواجہ معین الدّین چشتی سنجری اجمیری رحمت اللّہ علیہ
کی نسبت سے المرکزِ روحانی آستانہ عالیہ شاہ فیصل کراچی ڈویژن میں پروگرام بعد نماز مغرب تا عشاء منعقد کیا گیا۔
خصوصی خطاب
محترم جناب ڈاکٹرانوراقبال صدیقی
(ممبرعلماء سندھ انجمن ہٰذا)
خصوصی شرکت
محترم جناب ولی حسین (امیر کراچی)
محترم جناب عبدالحسیب(نائب امیرکراچی)
محترم جناب علامہ مولانہ غلام اکبرخاصخیلی
(ممبر علماءکونسل کراچی ڈویژن) اور کراچی ڈویژن اراکین ؛ ڈسٹرکٹ امیران و ذمّہ داران ، زونل ذمّہ داران،سینیئر ذاكرین و کارکنان نے بھرپور شرکت فرمائی
نقابت کے فرائض
عبدالستار قادری ؛جاوید قادری ؛ اسحاق قادری، محمد علی (پروگرام کمیٹی کراچی ڈویژن)
قاسم عباس نشرواشاعت کراچی نے انجام فرمائے
باجماعت نماز مغرب کے بعد درودشریف کی محفل کا آغاز اور مرشد پاک کی خصوصی دعا
حمد و نعتؐ و منقبت مولا علیؑ و منقبت غوث الاعظم دستگیرؓ و منقبتِ خواجہ غریب نواز رح اور قصیدہ مرشدی کے نذرانے
اشفاق قادری،فرحان قادری،پروفیسر امتیاز احمدصدیقی،اشتیاق احمد و دیگر حضرات نے پیش فرمائے
سندھ علماء کونسل ممبر
ڈاکٹرانور اقبال صدیقی نے کانفرنس سےخطاب فرمایا سینیئرذاکرمحترم جناب چیف رفیق الرحمن صاحب نے نئے لوگوں کو اجازت ذکر قلب عطا فرمائی اور
امیر حلقہ کے فرائض سر انجام دئیے
آخر میں علامہ مولانا غلام اکبر خاصخیلی صاحب نے دعا فرمائی
نماز عشاء باجماعت ادا کی گئ
اور عوام النّاس کیلئے لنگرعام کا اہتمام کیا گیا۔
اعلانات شیڈول پروگرام
7فروری پیر بعد نمازِ مغرب لیاقت آباد آستانہ
9فروری بدھ بعد عشاء غوثیہ مرکز الریاض زون ملیر
10فروری جمعرات بعد عشاء
برسی طارق شاہ شہید رح
الریاض زون ملیر
11 فروری جمعہ سمندری بابا زون کھوکھراپار
12 فروری ہفتہ طاہرقادری الریاض زون ملیر
13 فروری اتوار 2بجے دوپہر
حضرت سیّدناعبداللّہ شاہ غازی رح(کلفٹن)
کے مزارِ پر انوار پر تبلیغی محفل منعقد کیجائیگی ذاکرین ان تمام پروگرام میں شرکت فرماکر روحانی فیوض و برکات سے مُستفیض ہوں اور نئے لوگوں کی بھی محافل میں شرکت
کو یقینی بناتے ہوئے ثوابِ دارین حاصل فرمائیں
(نوٹ ! یہ تمام پروگرام کراچی ڈویژن پروگرام کمیٹی کی جانب سے منعقد کئے جائیں گے)
جو حضرات اس طرح کی روحانی محافل نعتؐ و ذکرِ اِلٰہی کی بابرکت محفلوں کا انعقاد فی سبیل اللّہ اپنے گھر یا محلے میں کروانہ چاہتے ہیں وہ انجمن ہٰذا کے آستانوں یاانجمن ہٰذا کے کارکنان سے رابطہ کرکے محفل رکھواسکتے ہیں

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام پاکستان