خبریں

حیدرآباد کیجانب سے 5 فروری کشمیر ڈے پر ایک عظیم الشان "یومِ اظہارِ یکجہتئ کشمیر ریلی”


5 فروری کشمیر ڈے پر ایک عظیم الشان "یومِ اظہارِ یکجہتئ کشمیر ریلی” مرکزی عالمی امیر محترم جناب حاجی یونس جمال، نائب امیر جناب ابرہیم قادری کی زیرِ قیادت نکالی گئی جبکہ مشیر نشرو اشاعت سندھ ندیم یوسف، ڈسٹرکٹ امیر ممتاز ملک اور دیگر علاقائی امیران سید زاہد علی زیدی، محمد صابر قادری، ناصر خان اور جلال الدین اور سینئر ذاکرین کے علاوہ سرفروش ذاکرین کی کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے کشمیری بہن بھائیوں سے یکجہتی اور انکی آزادی تک شانہ بشانہ ساتھ چلنے کا اظہار کیا اس موقع پر مرکزی امیر و ڈسٹرکٹ امیر نے اپنے خطاب میں بھارت اور عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی قرارداد کے مطابق فوری حل کرنے کا پرزور مطالبہ بھی کیا جبکہ اپنی پاک فوج پر فخر کے ساتھ اس یقین کا اظہار کیا کہ وگرنہ ہماری فوج کشمیر آزاد کرانے کی ہمت و طاقت رکھتی ہے جسکے ساتھ پوری پاکستانی قوم ہے۔آخر میں ملک پاکستان کی سالمیت اور بالخصوص کشمیر کی آزادی کے لئے خصوصی دعا کی گئ۔

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام پاکستان