خبریں

شیخوپورہ کے تحت جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں محفل کا انعقاد

صبح بہاراں جشنِ_آمدِرسولؐ

100پونڈکاکیک

روح پرور محفل صبح بہاراں
عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام رجسٹرڈ پاکستان شیخوپورہ کے زیر اہتمام آستانہ عالیہ سیکھم شیخوپورہ پر محفل جشنِ صبح بہاراں کا روح پرور
پروگرام انعقاد کیا گیا جس میں درودوسلام کی گونجھ میں100 پونڈ کا کیک کاٹا گیا. اور مقامی علما کرام قاری مشتاق قادری ؛ قاری وحید قادری نےشرکت فرمائی قاری عثمان قادری نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ انجمن سرفروشان اسلام کےساتھی لوگوں کے دلوں میں عشق رسول صل اللّہ علیہ وآلہ وسلم کی شمع روشن کر رہے ہیں
نقابت، حمد و نعت، مناقب اور قصائد کا نزرانہ عقیدت پیش کیا گیا محمد شفیق قادری ، دلاورحسین شاہ جی غلامصطفے قادری، خادم حسین قادری، وارث علی قادری اور اجازت ذکر قلب چوہدری عصمت للّہ قادری نےدی حلقہ ذکرامیر شیخوپورہ عبدالجبار نےمنعقد کروایا۔ درودوسلام کے بعد حضور پُرنور، شافع یوم النشور، حضور تاجدار مدینہ، سرور قلب و سینہ، حضور احمد مجتبیٰ حضرت محمد مصطفیٰ صل اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے جشن ولادت باسعادت کے موقع پر ہدیۂ سلام پیش کیا گیا اور فضا
الصلٰوۃ والسلام علیک یارسول اللّٰہ
الصلٰوۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ سے معطر ہو گئی۔
ختم شریف کے بعد دعائے خیر و برکت علامہ غلام رسول قادری نے کروائی۔ وطنِ عزیز پاکستان کی ترقی و خوشحالی، بیماروں کی صحت یابی اور مرحومین کی بخشش و مغفرت کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان
نشر و اشاعت سیکھم شیخوپورہ