خبریں

جشن عیدِمیلادالنبیؐ جلوس_شیخوپورہ

جشنِ عیدِمیلادالنبیؐ جلوس_شیخوپورہ

انجمن سرفروشان اسلام پاکستان کے پلیٹ فارم سے بعد نماز مغرب جشن عید میلاد النبی صل اللّہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں ایک خوبصورت

مشعل_بردارجلوس

امیر انجمن سرفروشان اسلام شیخوپورہ کی قیادت میں نکالا گیا کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات اور مہمانان گرامی نے شرکت فرمائی خصوصی طور گرد و نوا کے دیہاتوں سےبھی بھرپور لوگوں نے شرکت کی جلوس مختلف راستوں سے ہوتا ہوا اپنی منزل پر پہنچا چوہدری مختار جٹ چوہدری اخلاق جٹ اور دیگر جٹ برادرزکہ لوگوں نے بھرپور استقبال کیا جلوس کے اختتام پر مہمان خصوصی حضرت علامہ مولانا وحید نے خصوصی بیان میں انجمن ہذا کے کارکنوں کو اتنے بڑے جلوس انتظام کرنے پر مبارک باد دی آخر میں سابقہ مرکزی مشیر نے لوگوں کو مشن حق کے بارے میں بتایا اور ذکر قلب کی اجازت عطا فرمائی دعائے خیر جناب فیض رسول قادری نے فرمائی اور لنگر تقسیم کیا گیا

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ)پاکستان
نشرواشاعت سیکھم شیخوپورہ