خبریں

حیدراباد کے زیر اہتمام فلسطین کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

فلسطین احتجاج دربارِگوھرشاھی_سے

حیدرآبادپریس_کلب

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوا الْیَهُوْدَ وَ النَّصٰرٰۤى اَوْلِیَآءَ ﳕ بَعْضُهُمْ اَوْلِیَآءُ بَعْضٍؕ-وَ مَنْ یَّتَوَلَّهُمْ مِّنْكُمْ فَاِنَّهٗ مِنْهُمْؕ-اِنَّ اللّٰهَ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَ(51)
ترجمہ:
اے ایمان والو یہود و نصارٰی کو دوست نہ بناؤ وہ آپس میں ایک دوسرے کے دوست ہیں اور تم میں جو کوئی ان سے دوستی رکھے گا تو وہ انہیں میں سے ہے بے شک اللہ بے انصافوں کو راہ نہیں دیتا۔

دربارگوھرشاھی کوٹری جامشورو حیدرآباد کے ذاکرین اور زمّہ داران نے فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کیلئے پرامن حیدرآباد پریس کلب پر احتجاج فرمایا

حاجی یونس جمال قادری مرکزی امیر
ندیم یوسف دانش لودھی مرکزی مشیران اور علاقائی زمہ داران نے احتجاج سے خطابات فرمائے
تین سو تیرہ کو بدر میں
ایک ہزار کے مقابلے میں فتح دینے
والے مالک کائناتﷻ
فلسطین کی بھی غائبانہ مدد فرما!۔
54 مسلم ممالک کبھی نمازوں پر نہیں بخشے جاؤ گےننھے لاشــــــیں اٹھاکر بھی میں نے کسی فلسطینی باپ یا ماں کی زبان سے کوئی شکــــــوے والے جملے نہیں سنے
جب بھی سنا تو ایک ہی جملــــــہ اللہ اکبر اللہ اکبر
یہ عظــــــیم اور غیرت مند قوم ہے جنہوں اپنے بچوں کی تربیت ٹک ٹاک بنانے کیلئے نہیں کی بلکہ قبل اول کے تحفظ کیلئے اپنی نسلــــــوں کو تیار کیا ہے
ایک ماںــــــ بھی تمہیں ایسی نہیں ملے گی جو اپنے نوجوان ببیٹے کی شہادتــــــ پر غمزدہ ہو
اگر آنکھوں میں انسو بھی ہوں گے تو خوشی کے ہوں گے اور زبان پر ہی ایک جملہ ہوگا اللہ اکبر اللہ اکبر اور دعائیں کے یا اللہ میرے بیٹے کی شہادت کو قــــــبول فرما
قســــــم خدا کی سلام ہے ان کے پہاڑ جیسے حوصــــــلوں کو
سنتِ مولا حــــــسین ادا کی جارہی ہے
مــــــولا اب کلیجہ منہ کو آتا ہے میرے رب آسمان سے فرشتــــــوں کی فوج کونازل فرما مولا
امّت مسلمہ زمین کے خطے کیلئے نہیں بلکہ اپنی ایمانی بقا کی جنگ لڑرہی ہے قبلہ اوّل کی سلامتی ہمارا ایمانی معاملہ ہے
صاحبزادہ طلعت محمودگوھرشاھی مدظلہ العالی سرپرست انجمن ہٰذا
انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان نے دربارِ گوھرشاھی سے بیان جاری فرمایا
اسرائیلی جارحیت کے شکار اہلِ فلسطین سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور
عالمی برادری پر غزہ میں جاری اسرائیلی وحشت و بربریت رکوانے اور اہلِ فلسطین کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں آزادی کا بنیادی حق دلوانے کیلئے فوری کردار ادا کرنے پر زور اسرار کرتے ہیں فلسطین کی اصولی جدوجہد کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور اسرائیل کو جنگی جرائم کی مرتکب ناجائز ریاست تصور کرتے ہیں کشمیر و فلسطین جیسے مسائل اقوامِ متحدہ کے ایجنڈے پر حل طلب ہیں، جنہیں عالمی برادری فوری حل کرے
اقوامِ عالم خصوصاً مسلم اُمّہ فلسطین کے دیرینہ مسئلہ کو اہلِ فلسطین کی امنگوں کی روشنی میں حل کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائیں اور قابض اسرائیل کے غیرانسانی و توسیع پسندانہ عزائم کے تدارک کیلئے مؤثر لائحہ عمل اختیار کیاجائے
امّت مسلمہ طویل عرصے سے شہادتوں اور زیادتیوں پر صرف اظہار افسوس ہی کرتی چلی آئی ہے اب فیصلے کا وقت ہے القدس یا شہادت

اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے جسے امّت مسلمہ کے قلب میں گھسایا گیاہے اسکو پاکستان کبھی تسلیم نہیں کرے گا
بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح رح

اسرائیل ایک دہشت گرد ریاست ہے جس نے فلسطین پر ناجائز قبضہ کیا اور وہاں کے مسلمانوں کو مسلسل شہید کررہا ہے اس ناجائز ریاست کو کبھی تسلیم نہیں کیا جاسکتا

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ) پاکستان