خبریں

جشنِ عیدِمیلادالنبیؐ جلوس_لاہور

جشنِ عیدِمیلادالنبیؐ جلوس_لاہور

سالانہ عظیم الشان مرکزی جلوس
انجمن سرفروشان اسلام لاہور ڈویژن کے زیرِ اہتمام لاہور آستانہ سے صبح 11:30 بجے نکالا گیا

خصوصی_شرکت

شہزادہ مرشد کریم جناب
صاحبزادہ غفران ریاض احمد گوھر شاھی نے فرمائی
صبح ساڑھے نو بجے ذاکرین اور
عوام الناس کو ناشتہ کروایا گیا اور

جشن عیدمیلادالنبیؐ کاکیک11بجےکاٹاگیا اس کے بعد ریلی کا آغاز ہوا جلوس

دربارحضرت داتاعلیہ جویری_رح

کی چوکھٹ پر سلامی دیتے ہوئے موہنی روڈ یادگار سے ہوتا ہوا گوال منڈی پہنچا گوال منڈی پرجلوس کا شاندار اور پرجوش استقبال اہلِ علاقہ و ذاکرین نے فرمایا اس کے بعدجلوس

حضرت باباشاہ جمال_رح کے مزار اقدس پر پہنچا شرکاءِ جلوس نے جمعہ کی نماز ادا فرمائی جمعہ کی نماز کے بعد دربارشریف پر محفل نعتؐ و ذکرِاِلٰہی کا اہتمام کیا گیا

جناب قاری نور محمد سرہندی آف کراچی نے لوگوں کو ذکر کا طریقہ کار بتایا اور جناب شبیر قادری نے نئے لوگوں و عوام الناس کو ذکر قلب کی اجازت عطافرمائی
جناب محمد فاروق قادری امیر لاہور ڈویژن نے

حلقہ_ذکر ترتیب دیا اس کے بعد شفقت شاہ قادری نے شرکاءِ جلوس کا استقبال فرمایا اور ان کو لنگر پیش کیا گیا اس کے بعد جلوس ولینشیاء ٹاون ٹھوکر نیاز بیگ چونک یتیم خانہ مین بند روڈ سے ہوتا ہوا آستانہ لاہور پر اختتام پذیر ہوا جہاں پر

محفل_درودشریفؐ منعقد کیگئی اور

شرکاءِجلوس کو لنگر پیش فرمایا گیا

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان لاہور