اقتباسات

23ذی القعد شہادت حضرت امام علی رضا علیہ السّلام

23ذی القعد شہادت
حضرت امام علی رضا علیہ السّلام

شفاعت کے حقدار
نبی کریم ﷺ کے اہل بیتؑ سے محبت اور ان کا ادب و احترام کرنا ایمان کی جان بلکہ عین ایمان ہے۔ جس کے دل میں اہل بیتؑ کے لیے محبت نہیں وہ یوں سمجھے کہ اس کی شمع ایمان بجھی ہوئی ہے اور وہ منافقت کے اندھیروں میں بھٹک رہا ہے۔
اللّہ سبحانہ وتعالی نے قرآن کریم میں ارشاد فرمایا:
اے نبی ﷺ آپ فرما دیجیے کہ میں اس تبلیغ رسالت پر تم سے کوئی اُجرت نہیں مانگتا ہاں اتنا مانگتا ہوں کہ میرے اقرباء سے محبت کی جائے (الشوریٰ 23)

بلاشبہ اہل بیتؑ کی محبت نصوص قرآنی اور احادیث سے ثابت شدہ ہے اور ان کی محبت کے بغیر ایمان کامل نہیں ہو سکتا کیونکہ

نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
کوئی بندہ اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا جب تک کہ میں اس کے نزدیک اس کی جان سے بھی زیادہ محبوب نہ ہو جاؤں اور میرے اھلِ بیتؑ اسے اس کے اہل خانہ سے زیادہ محبوب نہ ہو جائیں اور میری اولاد اسے اپنی اولاد سے بڑھ کر محبوب نہ ہو جائے اور میری ذات اسے اپنی ذات سے زیادہ محبوب نہ ہو جائے(جامع الاحادیث 17369)

اہل بیتؑ سے محبت اس حد تک لازم اور ضروری ہے کہ کسی شخص کا عمل بھی ان کے حق کو پہچانے بغیر اسے فائدہ نہیں دے گا کیونکہ
نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
ہم اہل بیتؑ کی محبت کو لازم پکڑو پس بے شک وہ شخص جو اس حال میں اللّہ سے ملا کہ وہ ہم سے محبت کرتا تھا تو وہ ہماری شفاعت کے صدقے جنت میں داخل ہو گا اور اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے کسی شخص کو اس کا عمل فائدہ نہیں دے گا ہمارے حق کی پہچان کے وسیلے کے بغیر (المعجم الاوسط للطبرانی 2230)

اور نبی کریم ﷺ نے گمراہی سے بچنے کے لیے اہل بیتؑ کے دامن کو تھامنے کا حکم دیتے ہوئے فرمایا:
میں تم میں دو ایسی چیزیں چھوڑے جا رہا ہوں کہ اگر تم انہیں مضبوطی سے تھامے رکھو گے تو میرے بعد ہرگز گمراہ نہ ہو گے اور یہ دونوں ایک دوسرے سے بڑھ کر ہیں۔ اللّہ کی کتاب جو آسمان سے زمین تک لٹکی ہوئی رسی ہے اور دوسرے میرے اہل بیت ہیں(صحیح مسلم 3788)

آؤ اہل بیتؑ کے دامن سے وابستہ ہو جائیں آؤ ان کی اطاعت سے کامیابی پائیں

فرمان سلطان الفقر
حضرت سیّدناریاض احمدگوھرشاھی مدظلہ العالٰی

سلسلہ فقر حضرت مولٰی علیؑ اور امام حسینؑ سے چلا جو کہ بارہ امام سے ہوتا ہواحضورغوث پاک رح تک پہنچا جب تک امام مہدیؑ کا ظہور نہیں ہوتا اسکی کنجی غوث اعظم رح کے پاس ہے ہماراطریقہ اِسمِ ذات اللّہ سے ہدایت کرنا ہے

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام پاکستان