اقتباسات

سرفروشوں کی کثیر تعداد غفلت کے باعث وعظ ونصیحت بھلادیتی ہے۔۔

مرشد کریم حضرت سیّدناریاض احمدگوہرشاہی مدظلہ العالٰی کا سرفروش ذاکرین کیلئے پیغام
صدائے سرفروش1998

سرفروشوں کی کثیر تعداد غفلت کے باعث وعظ ونصیحت بھلادیتی ہے
پیغامات پر عمل پیرا ہوکر ذاکرین منزل پر پہنچ سکتے ہیں رو گردانی سے ناتلافی نقصان اٹھانا پڑتاہے
اتحاد ؛ اتفاق ؛ پیار و محبت باہمی یکجہتی کیساتھ پیغامِ محبت کو دِل کی گہرائیوں میں جگہ دیں حسد کینہ نفس پرستی کو دور کریں
یوں تو ہم نے گاہے بگاہے کئی اہم پیغامات دیئے لیکن کامیاب وہی ہوا جو ان پر عمل پیرا ہوا
سرفروش اعلٰی اخلاق و کردار اور عمل کے ذریعے اس لا فانی مشن کی تکمیل کے لئے حتٰی المقدور کوشا رہیں
دِل سے حسد وبخل کینہ اور عداوت نفس پرستی انانیت کو دور کرکے اتحاد و اتفاق پیار و محبت اور باہمی یکجہتی کے ساتھ ہمارے اس پیغامِ محبت کو دل کی گہرائیوں میں ثبت کرلیں تاکہ دوسرے بھی آپ کی مثالی زندگی سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں

جاری کردہ
عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام پاکستان