خبریں

یوم ازادی کی مرکزی ریلی المرکز کوٹری شریف سے حیدراباد تک نکالی گئی

یومِ آزادی پاکستان_ریلی

دربارِگوھرشاھی مدظلہ العالی
المرکز روحانی اللّہ ھو پہاڑی جامشورو کوٹری تا پریس کلب حیدرآباد اور کنٹومنٹ تک نکالی گئی

زیرِسرپرستی

صاحبزادہ طلعت محمودگوھرشاھی
سرپرست انجمن ہٰذا
صاحبزادہ پیر حماد ریاض گوھرشاھی

خصوصی_شرکت

صاحبزادہ فرقان غفران گوھرشاھی
صاحبزادہ روباز طلعت گوھرشاھی
صاحبزادہ منیب الریاض گوھرشاھی
صاحبزادہ ثمرطلعت گوھرشاھی
صاحبزادہ محتشم ریاض گوھرشاھی

زیرِنگرانی

جناب حاجی یونس جمال قادری مرکزی امیر

خصوصی_خطاب

جناب حاجی یاسین مغل قادری نائب مرکزی امیر
جناب حاجی عابد قادری مرکزی مشیر
جناب دانش لودھی مرکزی رابطہ مشیر
جناب ندیم یوسف مرکزی نشرواشاعت
جناب محمد فیصل قادری امیرسندھ
علاقائی زمّہ داران سینئرز ذاکرین اور نوجوان ذاکرین کے علاوہ عوام النّاس نے بچّوں سمیت شرکت فرمائی
جامع مسجد غوثیہ دربارِ گوھر شاھی میں ظہر کی نماز کے بعد لنگر کا اہتمام کیاگیا اور باقائدہ ریلی کی ترتیب کو حتمی شکل دی گئی
جشنِ آزادی ریلی کوٹری بستی میں گشت کرتی ہوئی حضرت بابا صلاح الدّین رح کے روڈ سے دریائے سندھ کوٹری بیراج اور وہاں سے حیدرآباد داخل ہوئی حیدرآباد کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی جہاں پر پاکستان سے محبت اور جشنِ آزادی جیسی نعمت پر خطابات فرمائے گئے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے بعد ازاں حیدرآباد کنٹومنٹ علاقوں سے ریلی گزرتی ہوئی قاسم چوک پر اختتام پزیر ہوئی ریلی میں ملی نغموں کی ریکاڈنگ پر نوجوانوں نے رقص و دھمال بھی کئے اور وطن عزیز پاکستان سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار فرمایا

صاحبزادگان مرشدکریم نے پریس کلب پر میڈیانمائندگان گفتگو فرمائی کہ انجمن سرفروشان اسلام کا ہر بچّہ بوڑھا اپنے ملک پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں اس ریلی میں شریک ہے اور ملک پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں ایک سچّے محبِ وطن کی طرح اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے

مرشدکریم_حضرت

سیّدناریاض احمدگوھرشاھی مدظلہ_العالی نے فرمایا

پاکستان کے نصیب میں ترقی اور خوشحالی لکھ دی گئی ہے

میں ان لوگوں کو حلفیہ خوشخبری سناتا ہوں جو ناحق جیلوں میں بند ہیں یا وہ لوگ جو ناحق مقدموں کی وجہ سے مفرور ہوکر ڈاکوں بن گئے یا سیاسی انتقام کی بنا پر ملک چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ۔۔۔کہ عنقریب وقت آنے والا ہے کہ اس ملک پاکستان میں کسی درویش کی حکومت ہوگی بکری اور شیر ایک ہی جگہ پانی پیئیں گے ۔سکون ہوگا امن ہوگا اور انصاف ہوگا اور ہر کوئی خوش حال ہوگا۔ذمہ دار کرسیوں پرخدا تر س اور درویش ہی بیٹھیں گے ۔اتنا میرے علم میں ہےکہ یہ انگریز قانون اور جیلیں ختم کردی جائیںگی ۔تاوان،قصاص اور جرمانے یا غلامی کے بعد تمام قیدی رہا کردیئے جائیں گے اور یا تو کوڑے مار کر فارغ ،یا ہاتھ کاٹ کر فارغ ، یا پھر سنگسار کر دیئے جائیں گے ۔جیلوں کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی۔
یہ سخت قانون امن کا باعث بنے گا.🇵🇰

پاکستان زندہ باد

پاک فوج زندہ_باد

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان