خبریں

مرکزی جنرل اجلاس شاہ فیصل آستانے پر انعقاد پذیر۔

عالمی مرکزی امیر محترم جناب ملک یونس جمال کا مرکزی اور صوبائی کیبنٹ کے ہمراہ پہلا تنظیمی دورۂ کراچی، آستانۂ عالیہ شاہ فیصل جس میں عالمی امیر انجمن ہذاء کا کراچی کےسینئر اور جونیئر ساتھیوں سے مشترکہ طور پر تنظیمی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے سرکار کے مشن میں خلوصِ نیت جذبۂ سرفروشی کے ساتھ خالصتاً مرشد پاک کی رضاء و خوشنودی کے لئے اپنی صلاحیتوں کو مثبت انداز میں بروئے کار لائیں۔ اس موقع پر امیرِ شہر کراچی جناب ولی حسین نے ڈویژن کے ذمہ داران وکارکنان میں عالمی ختم نبوتؐ و جشنِ جیلانیؓ کانفرنس میں اپنی خدمات سر انجام دینے پر مرکزی امیر کے دست مبارک سے اسناد حسنِ کارکردگی تقسیم کروائی گئیں۔

عالمی روحانی تحریک

انجمن سرفروشان اسلام پاکستان