خبریں

شب معراج کے سلسلے میں محفل فیصل آباد کے آستانے پر انعقاد پذیر

27رجب الم رجب معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کے سلسلہ میں خصوصی محفلِ پاک کا انعقاد
عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام رجسٹرڈ پاکستان فیصل آباد کے زیر اہتمام کیا گیا۔

صلوۃ_تسبیح کے بعد

محفل نعت وذکرالٰہی منعقد کی گئی۔

حمد باری تعالیٰ کا نذرانہ محمد اقبال قادری نے پیش فرمایا۔ حمد باری تعالیٰ کے بعدمحفل نعت خوانی کا آغاز ہوا
جناب ڈاکٹر محمد ناصر قادری، منصب علی قادری، معیز قادری اور میاں عبدالمنان قادری نے
بارگاہ رسالت مآب صل اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت و محبت کے نذرانے پیش فرمائے۔
منقبت غوث پاک رح محمد بشیر قادری اور
قصیدۂ مرشد پاک میاں عبدالمنان قادری نے پیش فرمایا۔
امیر فیصل آباد محترم جناب حاجی محمد سلیم قادری صاحب نے محفل ذکر لطائف کو ترتیب فرمایا۔
درود و سلام کے بعد دعائے خیر حاجی محمد اویس قادری صاحب نے فرمائی۔
بعد ازاں شرکاء محفل کی شاہی لنگر سے تواضع کی گئی۔

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام رجسٹرڈ پاکستان