خبریں

سرپرست انجمن ہذا کا سمندری کا دورہ

: سمندری::سرپرست انجمن ہذا
محترم صاحبزادہ طلعت محمود گوھر شاھی صاحب کا تنظیمی دورہ پنجاب کے سلسلہ میں سمندری آمد پر امیر سمندری چوہدری صلابت گجر صاحب اور ذاکرین کی طرف سے والہانہ استقبال کیا گیا۔آستانہ سمندری میں جنرل اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں
محترم صاحبزادہ مزمّل طلعت گوھرشاھی
مرکزی امیر حاجی یونس جمال ، مرکزی نائب امیر یاسین مغل، امیر سندھ فیصل قادری، امیر پنجاب رانا جمشید قادری، مرکزی مشیر دانش لودھی ، مشیر نشرواشاعت ڈاکٹر جاویدقادری، مشیر مالیات غلام فریدقادری، اور ان کے ساتھ ساہیوال اور بورے والہ کے ساتھیوں نے شرکت کی۔اجلاس میں ذاکرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ ربیع الاول اور جشنِ جیلانی کے پروگرامز کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی ۔مشن کی بہتری کے لئےمرکزی و صوبائی عہددران کا اظہارِ خیال اور کارکنان کی طرف سے تجاویز پیش کی گئی۔

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام رجسٹرڈ پاکستان
(نشرواشاعت سمندری)