خبریں

مرید کے میں بابا رفیق صاحب کی اہلیہ کے سالانہ ختم شریف کے سلسلہ میں ان کی رہائشگاہ پر محفل پاک

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام مرید کے میں بابا رفیق صاحب کی اہلیہ کے سالانہ ختم شریف کے سلسلہ میں ان کی رہائشگاہ پر محفل پاک کا اہتمام کیا گیا۔
جس میں علامہ سید صغیر حسین شاہ صاحب نے شانِ صدیقِ اکبر ؓ پر خطاب فرمایا ۔محفل میں فرحان قادری، دلاور حسین، طاھر قادری نے نعت خوانی فرمائی،
جناب بختیار منیر صاحب نے نقابت فرمائی۔سابقہ عالمی امیر جناب علامہ سعید احمد قادری صاحب نے ذکرِ قلب کی اہمیت بیان فرمائی اور ذکرِ قلب کی اجازت عطا فرمائی۔محفل میں سیکھم سے چوھدری عصمت اللہ صاحب اور مرید کے ڈھالا واگا کے ساتھیوں نے شرکت کی۔
محفل کے آخر میں سید شفقت حسین صاحب نے حلقہ ذکر ترتیب دیا۔

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام پاکستان رجسٹرڈ
نشرواشاعت پنجاب