خبریںنیوز چینلز

راولپنڈی کے زیر اہتمام سویڈن میں ہونے والے قرآن پاک کی بے حرمتی کے سلسلے میں احتجاج



پریس ریلیز
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ڈنمارک کے بعد سویڈن میں عید الاضحیٰ کے مقدس دن نبی آخر الزماں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اترنے والی آخری الہامی کتاب قرآن مجید کی جس طرح حکومتی سرپرستی میں بے حرمتی کی گئی اس پر عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام سمیت پوری امت مسلمہ سراپہ احتجاج ہے
اللّٰہ تعالیٰ قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے,بے شک ہم نے ہی اس (قرآن) کو نازل کیا ہے اور ہم ہی اس کی حفاظت کرنے والے ہیں
تم کسی کافر کے جھوٹے خدا کو بھی غلط مت کہو کہ وہ تمہارے سچے خدا کو جھوٹا کہیں گے
یہ بات نہایت غور طلب ہے کہ ہمارے اندرونی معاملات خواہ وہ سیاسی ہوں یا فرقہ وارانہ ان تمام باتوں سے قطع نظر جب بات ہمارے اسلامی شعائر اور خصوصا اجتماع امت کی آ جائے یعنی قرآن پاک تمام فرقوں کے نزدیک معتبر ترین کتاب ہے جس پر کسی کا بھی کسی بھی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ہے تو ہم سب ایک جان ہیں، ہم سب متحد ہیں۔اس لیے ہم پوری غیر مسلم دنیا کو خصوصاً اسلامی نقطۂ نظر کے خلاف اور اسلام کے خلاف جو برسرپیکار طاقتیں ہیں ان کو ہم یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ خدارا ہوش کے ناخن لیں اور آزادی اظہار رائے کے تناظر میں، آزادی اظہار رائے کی آڑ میں کسی بھی مذہب کے مقدس مقامات ان کے شعائر کے خلاف کسی بھی قسم کا کوئی فرقہ وارانہ مذہبی جذبات کو مجروح کرنے والا کوئی بھی عمل نہ کریں جس سے امن و امان خراب ہو نے کا اندیشہ ہو آج کے دنیا کے قانون کے مطابق بھی اس کی کوئی گنجائش نہیں ہے تو اس لیے بطور مسلم ہمیں ہمارا دین جو امن و محبت کا پرچار کرتا ہے جو برداشت اور رواداری کا حکم دیتا ہے جو یہاں تک حکم دیتا ہے کہ تم کسی کافر کے جھوٹے خدا کو بھی غلط مت کہو کہ وہ تمہارے سچے خدا کو جھوٹا کہیں گے اس لیے ہم بطور مسلم تمام آسمانی کتابوں اور تمام انبیاء کرام جو اللّٰہ تعالیٰ نے اس دنیا میں بنی نوع انسان کی فلاح و بہبود کے لیے، بنی نوع انسان کی اصلاح کے لیے اتارے اپنا پیغام ازلی دے کر کہ جو تمام روئے زمین پر بسنے والے انسانوں کو امن و محبت سے رہنے کا درس دیتا ہے وہی دین اسلام کا درس عظیم ہے، درس محبت ہے، درس الفت ہے، محبت و یگانگت کا پیغام ہے کہ ہم بطور مسلم تمام انبیاء اور تمام آسمانی کتابوں اور صحیفوں پر کامل ایمان رکھتے ہیں اور اسلام میں قطعاً اس بات کی اجازت نہیں ہے کہ ہم کسی بھی مذہب یا کسی بھی نبی کی کے خلاف کسی بھی قسم کی کوئی غلط بات کریں اس بات کی ہمیں بطور مسلم ہمارا دین قطعا اجازت نہیں دیتا اس لیے ہم یہ گزارش کرتے ہیں اور پرزور اور شدید الفاظ میں ان مخالف اسلام اقدامات کی مذمت کرتے ہیں کہ جو وقتاً فوقتاً یہود و نصارٰی کی طرف سے اٹھائے جاتے ہیں اور مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا جاتا ہے خدارا ان معاملات سے باز آ جائیں ورنہ خدا کی پکڑ بہت سخت ہے وہ اگر اپنے خانہ کعبہ کو بچانے کے لیے ابابیلوں کو بھیج سکتا ہے تو آج بھی وہ قادر مطلق ہے وہ کل بھی کامل قدرت رکھتا تھا اور مستقبل میں بھی تمام کائنات کا کلی اختیار اسی کے پاس ہے اس کے عذاب کو دعوت مت دیں اور جس طرح ہم دوسرے انبیاء کرام کا،ان پر نازل ہونے والی الہامی کتابوں کا ادب و احترام کرتے ہیں تو ہم تمام غیر مسلم قوموں سے بھی یہ پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ اس سلسلے میں ٹھوس اقدامات اٹھاتے ہوئے ایسی قانون سازی کرے کہ کوئی بھی شخص کسی بھی مذہب کی کسی بھی انداز میں توہین کا مرتکب نہ ہو اور اگر کوئی ایسا فعل کرتا ہے تو اسے سخت سے سخت سزا دی جائے کیونکہ وہ پوری دنیا کے امن کو ثبوتاز کرنے کا باعث بنتا ہے تو آخر میں ہم ایک دفعہ پھر انجمن سرفروشان اسلام پاکستان کی طرف سے یہ پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے عناصر کی فی الفور سرکوبی کی جائے انہیں گرفتار کر کے پوری دنیا کے لیے عبرت کا نشان بنایا جائے تاکہ مسلمانوں کے جذبات کو جو ٹھیس پہنچی ہے انہیں سکون میسر آسکے اور وہ امن و سکون سے زندگی بسر کر سکیں۔
قرآن پاک ایک ایسی لازوال کتاب ہے کہ اس کی حفاظت کا ذمہ خالق و مالک نے خود اٹھایا ہے قیامت تک کے لیے تمام بنی نوع انسان کی رشد و ہدایت کا بیش بہا خزانہ ہے اور جس نے بھی نیک نیتی کے ساتھ قرآن پاک کو سمجھ کر اس پر عمل کرنے کی کوشش کی تو اسے دنیا اور آخرت میں اس کا اجر ملے گا اور دنیا میں ہی اس کو اس کا ایسا صلہ ملے گا کہ اس کا ایمان پختہ ہو جائے گا اگر وہ صاحب ایمان نہیں ہے تو وہ صاحب ایمان ہو جائے گا اگر وہ صاحب ایمان ہے تو اس کا اللّٰہ کی ذات پر یقین اور پختہ ہو جائے گا کہ جس نے اس مقدس کتاب جو اس نے اپنے آخری نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر نازل کی ہے اس کی حفاظت کا ذمہ اس نے خود اٹھایا ہے
اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو اور اللہ ہمارے گناہوں کو معاف فرمائے اور ہمیں مل جل کر یک جان ہو کر دین اسلام کا پرچار کرنے اور صحیح معنوں میں اپنی زندگیوں میں اسلام پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے آمین بجاہ سید الانبیاء والمرسلین

انجمن سرفروشان اسلام رجسٹر پاکستان راولپنڈی