خبریں

تنظیمی اجلاس میرپور خاص مرکزی امیر کی شرکت

تنظیمی اجلاس میرپورخاص

انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان
ڈسٹرکٹ میرپورخاص کی جانب سے

سالانہ مرکزی اعتکاف_و

سالانہ مرکزی جشن_شاھی

کے انتظامات پر اجلاس آستانہ
میرپور خاص میں منعقد کیا گیا۔
زیرِسرپرستی
جناب حاجی یونس جمال قادری مرکزی امیر
جناب حاجی یاسین مغل قادری مرکزی نشرواشاعت
جناب محمد فیصل قادری مرکزی مشیر مالیات
جناب اعجاز احمد قادری امیر میرپورخاص
نے اجلاس کی صدارت فرمائی
میرپورخاص کی کابینہ اور ذاکرین نے
اجلاس میں شرکت فرمائی
اجلاس میں مرکزی سالانہ اعتکاف ،
سالانہ جشن شاھی اور دیگر تنظیمی امور
زیر غور لائے گئے۔
حاضرین سے مشن کی ترویج و ترقی اور پروگرامز کے کامیاب انعقاد کیلئے مشاورت کیگئی اور حاضرین نے اپنی قیمتی آرا پیش فرمائیں
آخر دعا کی گئی کہ اللّہ عزوجل اپنے پیارےحبیبؐ پاک
اور ہمارے آقا و مولا حضرت محمد مصطفٰی ؐ کے صدقے اور مرشد پاک کے طفیل ذاکرین میں اتحاد و اتفاق عطا فرمائے اور مشن کی ترویج و ترقی کیلئے بڑھ چڑھ کر کام کرنے کی توفیق عطاء فرمائے (آمین)

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان
شعبہ نشرواشاعت ڈسٹرکٹ میرپورخاص