خبریں

تحفظ ختم نبوت کے سلسلے میں محفل سینئر ذاکر مرحوم منیر استاد باڈی بلڈنگ کلب والے کی رہائشگاہ پر منعقد ۔

محفل نعت و ذکر الہی کا پروگرام سینئر ذاکر مرحوم منیر استاد باڈی بلڈنگ کلب والے کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا
جس میں امیر ڈسٹرکٹ حیدرآباد ملک ممتاز قادری،امیر پریٹ آباد وحید قادری، امیر لعل شہباز زون دانش راجپوت، نائب امیر اشرف میمن، نائب امیر ملک عمران، سینئیر ذاکر ندیم میمن،اصغر قادری، فیصل مجاھد، عامر قادری، ناصر خان دانش افضال اور دیگر ذاکرین نے شرکت کی۔
حمد اور نعت رسولؐ کے نزرانے میسم قادری،اصغر قادری،حماد افضال نے اور منقبت اور قصیدہ غلام مصطفی قادری نے پیش کیا.
امیر ڈسٹرکٹ ملک ممتازقادری نے ذکر اللہ کے فضائل بیان کئے۔
امیر پریٹ آباد عبدالوحید قریشی نے حلقہ ذکر ترتیب دیا بعد حلقہ ذکر غلام مصطفٰی قادری نےصلوات و سلام پیش کیا۔ آخر میں اشرف میمن نے دعاکروائی۔
شعبہ نشرواشاعت
اے ایس آئ لعل شہباز ذون حیدرآباد