خبریں

آستانہ میرپورخاص پر ماہانہ گیارہویں شریف کا اہتمام


بعد نماز مغرب محفل درود میں آستانہء میرپورخاص پر ماہانہ گیارہویں شریف اور جنرل ورکرز اجلاس کا امیر انجمن سرفروشان اسلام میرپورخاص جناب فیاض الرحمن شیخ صاحب کی سرپرستی میں پروگرام انعقاد پذیر ہوا جس میں محفل درود کے فرائض جناب خیر الدین قادری نے انجام دیے پروگرام کا آغاز حمد باری تعالیٰ سے کیا گیا جبکہ میرپورخاص کے مشہور و معروف نعت خواں جناب اعجاز قادری صاحب جناب عدنان قادری صاحب بلبل میرپورخاص جناب حذیفہ قادری صاحب نے
بارگاہِ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نعتوں کے نذرانے اور بارگاہ غوثیت و بارگاہ مرشد کریم مدظلہ العالی کی شان میں منقبت کے پرکیف نذرانے پیش کیے اور اسکے بعد ذکر کے فرائض سابق امیر اصلاح الدین صاحب نے ادا کیے بعد ازاں دعا حیات قادری
نے کروائی
نئے آنے والوں کو جناب خیرالدین قادری نے اجازت ذکر قلب عطا کی فاتحہ خوانی اور دعائے خیر کے بعد تمام حاضرین کو لنگر پیش کیا گیا
پروگرام میں نئے اور پرانے ذاکرین کے علاوہ علاقے کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔۔۔ جبکہ جنرل ورکرز اجلاس میں ذاکرین نے مشن کی ترقی کے لئے اپنے بہترین مشوروں سے نوازا اور آئندہ مشن کے لئے مل جل کر کام کرنے کا عزم کیا
عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام پاکستان
(میرپورخاص)