اقتباسات

آقاکریمﷺکافرمانِ عالیشان ہے:شبِ جمعہ اور روزِ جمعہ(یعنی جمعرات کے غروبِ آفتاب سے لے کر جمعہ کا سورج ڈوبنے تک)

📿اَللّٰھُمَّ صَــّلِ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ-

اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ.📿

جمرات اورجمعہ کےدن دُرُودشریف کی فضیلت سب سے پہلے تو جو فضیلت ہے کہ اس دن چاندی کے ورق اور سونے کے قلم سے درود شریف پڑھنے والوں کے نام لکھے جاتے ہیں.
کیا مقام کیا منظز ہو گا حشر کا دن ہو گا لوگ اک اک نیکی کوترس رہے ہوں گے اور عاشقان رسولﷺ کے نام سونے سے لکھے ہوئے ہوں گےیہ وقت ہے اپنے آخرت کے لیے اپنے آقا کریم صَلَّ اللّٰهُ عَلَيْهِ وٙآلِہِ وَسَلَّم کے سامنے شرمندہ ہونے سے بچنا چاہتے ہیں تو درود شریف سے محبت کریں

آقاکریمﷺکافرمانِ عالیشان ہے:
شبِ جمعہ اور روزِ جمعہ(یعنی جمعرات کے غروبِ آفتاب سے لے کر جمعہ کا سورج ڈوبنے تک)
مجھؐ پر دُرُودِ پاک کی کثرت کرلیا کرو،
جو ایسا کرے گا قیامت کے دن میں اس کا شفیع و گواہ بنوں گا۔(شُعَبُ الْاِیمان ج۳ص۱۱۱حدیث۳۰۳۳ )

جمعہ کا دن ہفتے کے ساتوں دنوں میں سب سے زیادہ افضل اور مبارک دن ہے، خصوصی طور پر رسول اکرم صل اللّہ علیہ وآلہ وسلم پر درود بھیجنے کی کچھ اور ہی فضیلت ہے بلاشبہ درود شریف ایک فضیلت والا عمل ہے۔”

یوم جمعہ درودپاک کی فضیلت

رسول اللّہ صَلَّ اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلِہِ وَسَلَّم نے فرمایا
شبِ جمعہ اور روزِ جمعہ مجھ پر کثرت سے دُرُود شریف پڑھو کیونکہ تمہارا دُرُود پاک مجھؐ پر پیش کیا جاتا ہے(مُعْجَم اَوسط جلد۱ صفحی۸۴ حدیث۲۴۱ )

فرمان سلطان الفقرحضرت سیّدناریاض احمدگوھرشاھی مدظلہ العالٰی
جمعہ کے دِن حضورپاکؐ پر درودشریف پڑہنا افضل عبادت ہے

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ)پاکستان