خبریں

سالانہ عظیم الشان ریلی ربیع الاول کے سلسلے میں اورنگی ٹون کے تحت نکالی گئی

سالانہ عظیم الشان ربیع الاوّل ریلی اورنگی

بسلسلہ جشنِ آمدرسولؐ

زیرِقیادت

محترم محمدحسیب قادری امیرکراچی ڈویژن
محترم محمد حنیف قادری نائب امیرکراچی

زیرِنگرانی

محترم عبدالقدیرقادری امیراورنگی زون
محترم ریحان قادری امیر پاک کالونی
ریلی کاآغازبعدنمازِ عشاء جامع مسجد غوثِ اعظم اورنگی ٹاون نمبر5 مین روڈ سے اورنگی زون انجمن ہٰذا کے زیرِ اہتمام کیاگیا
ریلی مختلف علاقوں مین شاہراہوں سے ہوتی ہوئی
پرانہ گولیمار ریکسر آستانہ مدرسہ تعلیم القرآن انجمن ہٰذا پر اختتام پزیرہوئی جہاں پر
محترم علامہ مولاناغلام اکبرخاصخیلی نے
حلقہِ ذکراِلٰہی منعقد کرانے کے فرائض سرانجام دیئے سابقہ امیرکراچی محترم حافظ ساجدقادری نے فاتحہ و دعا فرمائی آخرمیں ولادت باسعادت کی خوشی میں کیک کاٹےگئے اور عوام الناس کیلئے لنگرِ عام کا اہتمام کیاگیا
مقررین محترم اسحاق قادری محمدعلی قادری
حنیف قادری عبدالستار قادری اور آخرمیں محمدحسیب قادری امیرکراچی نے خطاب فرمایا
شرکاءِ ریلی نے آمدِمُصطفٰیؐ کے نعرے لگائے اور
مقررین نے ولادت باسعادت نبی آخرزماںؐ پر خطابات فرمائے محمدحسیب قادری نےفرمایا مرشدکریم حضرت سیّدناریاض احمدگوھرشاھی مدظلہ العالی فرماتے ہیں
ختمِ نبوّتؐ کا منکرکافرو زندیق ہے اور
جہاں تمام کائنات کے سرجُھک جائیں وہاں سے
مقامِ مُصطفٰیؐ کاآغاز ہوتاہے
وجہہ تخلیقِ کائنات حضورپاکﷺ کی ولادت کی خوشیاں منانا اہلِ ایمان کا طریق رہاہے
حشرتک ڈالیں گے ہم پیدائش مولاکی دھوم
مثلِ فارس نجد کے قلعوں کو گراتے جائیں گے
انجمن سرفروشان اسلام کراچی کے مختلف زون سے جشنِ ولادت کی ریلیوں کا انعقاد کرکے عوام الناس کو ذکرِاللّہ اورعشقِ رسولؐ کاپیغام دے رہی ہے اولیاءِ کاملین کی روحانی اورحقیقی تعلیمات کے ذریعے اعلٰی حضرت مجدد دین و ملت الشاہ احمد رضاخاں فاضل بریلوی رح فرماتے ہیں
جس سہانی گھڑی چمکاطیبہ کاچاند
اس دِل افروز ساعت پہ لاکھوں سلام
تمام اہلِ ایمان حضورپاکؐ کی ولادت کی جتنی خوشیاں منائیں وہ کم ہیں آپؐ کی آمدسے سسکتی ہوئی انسانیت کو نئی زندگی ملی _

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان
نشرواشاعت کراچی ڈویژن