خبریں

جشن ولادت مولا علی کے سلسلے میں محفل فیصل آباد میں انعقاد پذیر

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام فیصل آباد کے مرکزی علاقے اقبال چوک غوثیہ پارک مین جشن ولادت با سعادت حضرت مولاعلی علیہ السلام بڑے پیمانے پر شایان شان و عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اور خصوی روح
پرور محفل جشن ولادت حضرت علی علیہ السلام منعقد کی گئی۔ پروگرام کا آغاز حمد باری تعالی سے کیا گیا۔ مشہور و معروف نعت خوانوں احتشام قادری، آصف نقشبندی ، صابر سردار ، صوفی محمد قادری علی شان قادری اور معروف قوال عابد مہر و دیگر نے بارگاہ رسالت میں نعتوں کے گلدستہ عقیدت اور حضرت علی علیہ السلام شان میں منقبت کے پرکیف نذرانے پیش کیئے گئے جو محفل کے شرکاء پر سحر قائم ھو گیا اور فیصل آباد نعرہ یا رسول اللہ اور نعرہ یا علی کے نعروں سے گونج اٹھا۔ انجمن سرفروشان اسلام پاکستان کے سرپرست پیر صاحبزادہ طلعت محمود گوھر شاہی ،
پیرصاحبزادہ حماد ریاض
شاہ رخ بابر،
مزمل طلعت
مرکزی امیر یونس جمال
، رانا جمشید امیر پنجاب فیصل شیخ قادری امیر سندھ
یاسین مغل سابق امیر سندھ، ، دانش لودھی مرکزی نشر و اشاعت
عظیم شاہی نشر و اشاعت سوشل میڈیا ٹیم سندھ
اس موقع پر پیر طلعت محمود گوھر شاہی اور پیر حماد ریاض نے حضرت علی کرم اللہ وجہ کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کے تاریخ و مقام ولادت حضرت علی بن ابی طالب علیہ السلام 13 رجب کو مکہ میں خانہ کعبہ میں پیدا ہوئے۔ تاریخ ایسی گواہی دیتی ہے اور خانہ کعبہ میں ولادت با سعادت کا ہونا حضرت علی بن ابی طالب علیہ السلام کی بلندی منزلت اور عظیم فضیات میں شمار ہوتی ہے۔ غزوہ جوک کے علاوہ حضرت علی علیہ السلام نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تمام جنگوں میں شرکت کی اور شجاعت و بہادری کی عظیم تاریخ رقم کی۔ غزوہ تبوک کے موقع پر رسول کریم (ص) نے حضرت علی کو مدینہ میں اپنا نائب مقرر کیا اور فرمایا تمہاری میرے ساتھ وہی نسبت ہے کہ جو ہارون کی موسی کے ساتھ تھی لیکن میرے بعد کوئی نہیں نہیں آئے گا۔ شہادت: 19 رمضان 40 ہجری کو عبد الرحمن بن ملجم نے حضرت علی علیہ السلام کے سر اقدس پر حالت نماز میں تلوار کا وار کیا جس کی وجہ سے 21 رمضان 40 ہجری کو 63 سال کی عمر میں آپ نے جام شہادت نوش کیا۔ جشن ولادت حضرت علی کرم اللہ وجہ کی روح پر ور محفل میں پاکستان کے مختلف شہروں جس میں فیصل آباد ، لاہور، سمندری ، پھونگر ، ساہیوال ، ملتان کراچی حیدر آباد، میر پور خاص، ٹنڈوالا یار و دیگر شہروں سے عالمی روحانی تنظیم انجمن سرفروشان اسلام پاکستان کے سیکڑوں کارکنوں اور فیصل آباد کے شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی سیاسی وسماجی شخصیات وامسیح سید بخت شاہ بخاری ممبر پیس کمیٹی فیصل آباد ، میاں وارث نذیر سابق ایم پی اے)، عابد شیر علی سابق (ایم این اے ) میان طاہر مبیل سابق ایم پی اے ) ملک اسماعیل سیلہ سابق ایم پی اے ) ، میاں میل ارشاد سابق (ایم این اے جاوید نیاز
نائب صدر پی ٹی آئی ویسٹ پنجاب ، پاسٹر بنوگ، سردار وحید جیہاں سابق ٹاؤن ناظم فیصل آباد، افضل ( سابق چیئرمین ، شیخ شاہد جاوید چیر مین و اسا، ناصرخان جدون انجمن تاجران، رانا شمروز رانا دانش اور فیصل آباد کے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ رانا جمشید نے اس موقع پر ائے ہوئے تمام سیاسی وسماجی شخصیات اور شہریوں کی کی بھر پور شرکت پر ان کا شکر یہ ادا کیا۔ بعد ازاں ہمارے ملک پاکستان اور قوم کی حفاظت اور ترقی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔