خبریں

سابقہ امیر کراچی سید نوید الحق کا جنازہ جامع مسجد فیضان کورنگی میں ادا کیا گیا۔

جامع مسجدفیضانِ مُصطفٰی کورنگی_کراسنگ

منظورِنظرمرشدکریم حضرت
سیّدناریاض احمدگوہرشاہی مدظلہ العالٰی
مرکزی و صوبائی رہنما سابقہ امیرکراچی
سیّدنویدالحق قادری کی نمازِ جنازہ بعد نمازِ ظہر
چیف رفیق الرحمٰن کی امامت میں اداکیگئی کلمہ طیبہ اور کلمہ شہادت کے ودر میں درود و سلام پڑھتے ہوئے میّت کو قبرستان لیجایا گیا
محفلِ نعتؐ منعقد کیگئی
محترم حافظ ساجدقادری امیرکراچی ،
محترم عدیل گوہر ؛ محترم سلطان گوہر ؛
محترم قاسم عباس قادری نشرواشاعت ؛
محترم نفیس قادری امیر ذکرلطائف
محترم عزیزقادری سابقہ امیرملیر
محترم قادر بھائی محترم رضوان قادری و دیگر ذاکرین نے مشترکہ انداز میں حمد و نعتؐ مفقبت مولاعلیؑ منقبت غوث پاکؓ قصیدہ مرشدی پڑھنے کی سعادت حاصل فرمائی
صلاة السّلام پڑھاگیا

محترم ڈاکٹرانوراقبال صدیقی (سابقہ امیر کراچی) نے فضائل ذکر اِلٰہی اور موت کی تیاری پر سامعین سے گفتگو فرمائی حلقہ ذکر منعقد کیاگیا فاتحہ خوانی کی گئی
محترم سیّد زاہدحسین قادری(چیئرمین علماءکونسل سندھ) نے رقّت آمیز دعا فرمائی اور تمام مرحومین کی بخشش و مغفرت کی دعائیں تمام ذاکرین مرحومین کی درجات بلندی اور بالخصوص سیّد نویدالحق قادری کے درجات بلندی کی دعائیں کیگئی یااللّہ قبر میں حشر میں سرکارِ دوعالم خاتم النبییّنؐ کی شفاعت نصیب فرما مرشد کریم حضرت سیّدناریاض احمدگوہرشاہی مدظلہ العالٰی کے مشن ذکرِ اللّہ اور ذکرِ رسولؐ کے صدقے مرشدکریم کے طفیل نوید بھائی کی درجات بلندفرما یااللّہ ہم گواہ ہیں آقا دوعالم نورِ مجسمؐ کی نعتیں لکھنے اور نعتیں پڑھنے عشقِ مُصطفٰیؐ سے سرشار ہمارے پیر بھائی نوید بھائی کی قبر کی منزلیں آسان فرما اِلٰہی ذاکرِ قلبی کیلئے تیرے خزانوں میں جو رحمتیں ہیں وہ رحمتیں عطافرما اِلٰہی ذکر کرنے اور ذکر کی دعوت کو عام کرنے والابنا یااللّہ مرشد کے بتائے ہوئے راستے پرچلنے کی توفیق عطا فرما ذاکرین کو ثابت قدمی عطا فرما یااللّہ جو لوگ تیرے دین میں تفرقہ ڈالتے ہیں انکو بھی ہدایت نصیب فرماحق کو سمجھنے اورحق پرقائم رہنے کی توفیق عطا فرما لواحقین کو صبرِجمیل عطافرما اور صبرِ جمیل پراجرِ عظیم عطافرما آمین
حافظ ساجد قادری امیرکراچی نے کل بروز جمعرات رہائشگاہ نویدبھائی پربعد نمازِ ظہر سوئم کے انعقاد کا اعلان فرمایا
نوٹ خواتین کی محفل بھی گھر پرمنعقد کیجائیگی

سابقہ اور موجودہ زمّہ داران کے علاوہ کارکنان اور اہلِ محلہ عزیز رشتے داروں کی کثیر تعداد میں سیّدنوید الحق قادری کو ڈیفینس کراچی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ)پاکستان