اقتباسات

حضرت لال شہباز قلندر رحمتہ اللہ علیہ کا
سالانہ 771واں عرس مبارک

تمام عالم انسانیت کو
حضرت لال شہباز قلندر رحمتہ اللہ علیہ کا
سالانہ 771واں عرس مبارک ھو…
لال شہباز قلندر (1177ء تا 1274ء)
جن کا اصل نام سید عثمان مروندی رح ھے، سندھ میں مدفون ایک مشہور صوفی بزرگ ہیں۔ ان کا مزار سندھ کے علاقے سیہون شریف میں ہے۔ وہ ایک مشہور صوفی بزرگ، شاعر، فلسفی اور قلندر تھے۔ ان کا تعلق صوفی سلسلۂ سہروردیہ سے تھا۔ ان کا زمانہ اولیائے کرام کا زمانہ مشہور ہے۔ مشہور بزرگ شیخ بہاؤ الدین زکریا ملتانی، شیخ فرید الدین گنج شکر، شمس تبریزی، جلال الدین رومی اور سید جلال الدین سرخ بخاری رح ان کے قریباً ہم عصر تھے۔
ولادت
آپ کی ولادت 538 ہجری بمطابق1143 عیسوی آذر بائیجان کے علاقے مروند میں ہوئی
نسب
13 واسطوں سے جعفر صادق تک پہنچتا ہے سید عثمان مروندی بن سید کبیر بن سید شمس الدین بن سید نور شاہ بن سیدمحمود شاہ بن احمد شاہ بن سید ہادی بن سید مہدی بن سید منتخب بن سید غالب بن سید منصوربن سید اسماعیل بن سید جعفر صادق
القاب کی وجہ تسمیہ
آپ کے چہرہ انور پر لال رنگ کے قیمتی پتھر "لعل” کی مانند سرخ کرنیں پھوٹتی تھی اس وجہ سے آپ کا لقب لعل ہوا۔شہبازکا لقب امام حسن نے ان کے والد کو پیدائش سے پہلے بطور خوشخبری کے عطا کیا کہ ہم تمہیں اپنے ناناسے عطا ہوا تھا اس وجہ سے "شہباز لقب ہوا اور اس سے مراد ولایت کا اعلیٰ مقام ہے۔

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام رجسٹرڈ پاکستان