اخباری تراشے

مستونگ بلوچستان میں جشن عید میلاد النبی کے جلوس میں ہونے والے خود کش حملہ پر سراپا احتجاج

انجمن سرفروشان اسلام پاکستان مستونگ بلوچستان میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے جلوس میں ہونے والے خود کش حملہ پر سراپا احتجاج ہے جس کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت وقت سربراہ افواج پاکستان اور ذمہ دار اداروں سے یہ مطالبہ کیا جاتا ہے کہ خدارا ان بے دین یزید اور سفاک بھیڑیوں اور ان کے پس پشت سرپرستی اور سہولت کاروں کے خلاف عبرتناک کاروائی کی جائے اور ان کے مضبوط نیٹ ورک کو ختم کیاجبکہ انجمن ہذا اور سرپرست مرکزی اور صوبائی ذمہ داران اور کارکنان کی جانب سے اس خودکش حملہ میں شدید زخمی ہونے والے تمام عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل خانہ سے بھرپور اظہار تعزیت اور ہمدردی کے ساتھ دعا گو ہیں کہ اللہ پاک شہداء کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب فرمائے جب کہ ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے امین

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان لاہور