خبریں

مسلک اھلسنت تعلقہ جیکب أباد کے صدر ، جناب علامہ مولانا گل محمد سیفی کی مسجد میں پہنچ کر انہیں دین کی عظیم ذمہ داری نصیب ھونے پر مبارک باد دی

جناب فقیر محمد اصغر ابڑو امیر
انجمن سرفروشان اسلام جیکب أباد ، کی قیادت میں انجمن کے اراکین و ذاکرین نے ، مسلک اھلسنت تعلقہ جیکب أباد کے صدر ، جناب علامہ مولانا گل محمد سیفی کی مسجد میں پہنچ کر انہیں دین کی عظیم ذمہ داری نصیب ھونے پر مبارک باد دی اور پھولوں کے ھار پہنائے اور بعد نماز مغرب نمازیوں سے گفتگو کرتے ھوئے
سید مبشر حسین شاہ اور علامہ شاہ محمد کٹو نے کہا کہ اللّہ پاک خوش نصیب لوگوں سے ھی دین عظیم کا کام لیا کرتا ھے۔ لوگوں کو چاھییئے کہ اپنے بچوں کو ایسے عظیم عالمِ حق علامہ گل محمد سیفی سے علومِ دین سیکھنے کے لیے مسجد میں بھیجیں تاکہ بچے دین کے عالم بھی بنیں اور اچھے پکے سچے نمازی بھی بنیں۔ آخر میں
سید مبشرحسین نے مسلمانوں کے اتحاد ، پاکستان کی سلامتی و ترقی ، ظاھری باطنی بیماریوں سے شفائے کاملہ اور دین و دنیا کی خیروبرکت کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان