خبریں

سالانہ عظیم الشان استقبال ربیع الاول ریلی صدر زون کے تحت نکالی گئی

سالانہ عظیم الشان استقبال ربیع الاوّل ریلی

صدر زون کے زیرِ اہتمام جناب محمدحسیب شاھی امیرکراچی کی قیادت میں نکالی گئی

خطاباب

محمدحنیف قادری نائب امیر کراچی
عبدالستارقادری امیر الریاض زون ملیر
محمد علی قادری شاہ فیصل ریلی کا باقائدہ آغاز خالق دیناحال جامع کلاتھ ساوتھ سے کیاگیا جو شہرکی مختلف مارکیٹ اور شاہراہ سے ہوتی ہوئی ایم اے جناح روڈ پہنچی اور نمائش سے براستہ گرومندر سے ہوتی ہوئی مزارحضرت نوری شاہ بابا رح تین ہٹی کراچی پر سلامی دیتے ہوئے لیاقت آباد نمبر10 برج کے نیچے اختتام پزیرہوئی
ساونڈ پر جشنِ عیدمیلادالنبیؐ کی نعتوں کے ساتھ شرکاءِ ریلی نے حضورپاکﷺ کی آمد اور استقبال ربیع الاوّل کے نعرے بھی لگائے اور عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام رجسٹرڈ پاکستان کے سرپرست و بانی حضرت سیّدناریاض احمدگوھرشاھی مدظلہ العالی کے فرامین
خصوصی پیغام جشنِ عیدِمیلادالنبیؐ کی عظمت
حضورؐ کی پیدائش پر خوشیاں منانا اہلِ ایمان کا طریقہ رہا ہے میلادالنبیؐ کے دِن دنیا کی تمام مخلوقات جشن مناتی ہیں اِس لئے امّت محمدؐیہ پر لازم ہے کہ وہ اپنے نبی محترمؐ کی آمد کی خوشیاں مناتے رہیں میلاد پاک کی یہ خوشیاں رسمی طور پر نہ منائی جائیں بلکہ دِل کی گہرائیوں سے اور عشق و محبت سے بھرپور طریقے سے منائی جائیں
ختمِ نبوّتؐ کا منکرکافر و زندیق ہے
ہماری نس نس اللّہ رسولؐ کےعشق میں تڑپتی ہے
محروم کردیاجاتاہے راہِ فقر سے وہ شخص جس کادِل محبت رسولؐ سے خالی ہو
عشقِ مُصطفٰیؐ ایک انمول دولت ہے جو اُن خوش نصیبوں کو حاصل ہوتی ہے جو ذکراللّہ اور ذکرِ مُصطفٰیؐ میں مصروف رہتے ہیں عشقِ مُصطفٰیؐ کی حقیقی لزتیں انہیں حاصل ہوتی ہیں جن کے قلب صاف اور منوّر ہوتے ہیں اس لئے مسلمانانِ عالم پر لازم ہے کہ وہ عشق کی اِس عظیم دولت کو حاصل کرنے کیلئے اپنے قلب اور روح کی صفائی کا اہتمام کرتے رہیں ذکر کی محفل میں شرکت کرتے رہیں اور جشنِ عیدِمیلادالنبیؐ کی خوشیاں مناتے رہیں-
ریلی کے اختتام پر صلاة السّلام کا نزرانہ عقیدت پیش فرمایا گیا اور جناب محترم بابا اسحاق قادری نے شرکاءِ ریلی اور عوام النّاس کو ذکرِ قلب کی اجازت عطافرمائی جناب حسیب قادری امیرکراچی نے ذکرِقلب کی مشق کے بارے میں عوام النّاس کو آگاہ فرمایا آخرمیں جناب جمال الدّین قادری نے دعا فرمائی اللّہ پاک ہمیں آقاؐ کی ولادت کے ماہ کا ادب و احترام کرنے اور ربیع الاوّل شریف کے فیوض و برکات سمیٹنے کی توفیق عطافرمائے ذکراللّہ اور ذکرِ رسولؐ کے اس روحانی مشن کو ہرقلب تک پہنچانے کی توفیق عطافرمائے آمین
حافظ ساجدقادری سابقہ امیرکراچی ایڈوکیٹ عظیم بھٹی لیگل ایڈوائزر اور محمدعظیم شاھی نشرواشاعت صوبہ سندھ سینئر ذاکرین زمّہ داران اور عوام النّاس نے ریلی میں بھرپور شرکت فرمائی

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان
کراچی ڈویژن