خبریں

سابقہ مرکزی امیر وحید انور قادری کی والدہ ماجدہ کی نماز جنازہ بعد نماز عصر ادا کی گئی

انتقال_پُرملال

انجمن سرفروشان اسلام رجسٹرڈ پاکستان کے
سابقہ مرکزی امیر وحید انور قادری کی والدہ ماجدہ کی نماز جنازہ بعد نماز عصر ادا کی گئی جس میں صوبہ پنجاب کے رابطہ انچارج غلام فرید قادری چنیوٹ کے امیر محمد نثار بٹ قادری، مشیر تنظیمی امور محمد صدیق قادری مشیر رابطہ کمیٹی محمد ناصر قادری اور مشیر نشر و اشاعت محمد رفیق قادری کے علاوہ، عوام الناس کی کثیر تعداد سمیت دیگر سینئر سرفروش ذاکرین نے بھرپور شرکت فرمائی۔
محمد نوید قادری نے حلقۂ ذکر الٰہی منعقد کروایا۔ فاتحہ کے بعد درجات بلندی کی دعائےڈاکٹر محمد مشتاق قادری نے کروائی۔
اللّٰہ پاک سے دعا ہے کہ مرشد پاک کے وسیلہ سے مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔ لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔ آمین

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام رجسٹرڈ پاکستان نشرواشاعت فیصل آباد