خبریں

آگرہ تاج زون کے تحت محرم الحرام کے سلسلے میں شربت کا اہتمام کیا گیا۔


عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام پاکستان کراچی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے زون آگرہ تاج
میں دس محرم بروز جمعرات بعد نماز ظہر وافر مقدار میں شربت کا انتظام کیا گیا راہ گیروں، مسافروں و اہل محلہ کو تنظیمی پرچم کے ساۓ تلے سبیل حسین سے فی سبیل اللّٰه شربت پلایا گیا ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ امیر غلام عباس، ڈسٹرکٹ نشر و اشاعت اشتیاق احمد ، زون انچارج مظہر اقبال اور ان کی کیبنٹ موجود تھی ۔ سینئر ذاکر حاجی محمّد اشرف ، سلیم چشتی ، چوہدری فدا حسین اور ڈویژنل نشر و اشاعت قاسم عباس ، ڈویژنل لیگل ایڈ انچارج ایڈوکیٹ عظیم بھٹی نے شرکت کی۔ اللّٰه تبارک و تعالی کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرما کر مشن کے لیے جذبہ حسینی عطا فرماۓ آمین