خبریں

سانگڑ کے استانہ پر ماہانہ گیارویں شریف کا اہتمام

انجمن سرفروشان اسلام سانگھڑ پاکستان (رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام ماہانہ گیارہویں شریف کا آستانہ عالیہ سانگھڑ میں اہتمام کیا گیا جس میں خصوصی شرکت مرکزی نشرو اشاعت جناب محترم حاجی یاسین مغل صاحب انجمن صوبہ سندھ کے امیر محترم جناب فیصل قادری نے شرکت کی اس کے علاو سانگھڑ شہر کے مختلف سیاسی سماجی شخصیات نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ محفل کے نقابت کے فرائض علی نواز پنہور نے ادا کیئے جب کہ حمد باری تعالیٰ ، نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم منقبت مولا علی علیہ السلام اور غوث الاعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا نذرانہ شہر سانگھڑ کے معروف مشہور نعت خواں مصعت رضا نے پیش کیا
محفل سے خطاب کرتے ہوے حاجی یاسین مغل نے کہا اپنے بچوں کو اسلامی تعلیمات پہ عمل کرائیں بچوں کو نماز اور قرآن کی طرف لائیں اور ذکر اللہ کو اپنے قلوب میں بسائیں شریعت اور طریقت کا علم حاصل کریں
حلقہ ذکر اللّٰہ کے فرائض مرکزی نشرو اشاعت محترم جناب حاجی یاسین مغل صاحب نے ادا کیئے

محفلِ پاک میں وطن عزیز پاکستان کی سلامتی اور بیماروں کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں اور آخر میں گیارہویں شریف کا لنگر تقسیم کیا گیا