خبریں

فیصل آباد کے زیر اہتمام آستانہ عالیہ پر 27ویں شب بیداری، طاق رات کے سلسلہ میں خصوصی محفل نعت و ذکر اللّٰہ کا انعقاد

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام رجسٹرڈ پاکستان فیصل آباد کے زیر اہتمام آستانہ عالیہ پر 27ویں شب بیداری، طاق رات کے سلسلہ میں خصوصی محفل نعت و ذکر اللّٰہ کا انعقاد نہایت تزک و احتشام سے کیا گیا۔
رات 11بجے صلوٰۃ التسبیح کی ادائیگی کے بعد سرکار گوہر شاہی مدظلہ العالی کے ویڈیو خطاب اورنگی ٹاؤن کراچی کا منتخب حصہ پروجیکٹر (بڑی سکرین) پر دکھایا گیا۔ اس کے بعد محفل نعت و ذکر اللّٰہ کا انعقاد کیا گیا۔
نقابت:- محمد ابرار صدیق
تلاوت:- قاری طارق محمود
حمد باری تعالیٰ:- منصب علی قادری، محمد اشرف قادری
نعت شریف:- احتشام گوھر، عبدالمنان قادری، عبدالعزیز قادری
منقبت غوث الاعظم دستگیر رح
عبدالعزیز قادری
قصیدۂ مرشد پاک:- معیز قادری
امیر فیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری صاحب نے قاری طارق محمود طارق صاحب کو پھولوں کی مالا پہنائی۔جنہوں نے آستانہ عالیہ پر رمضان المبارک کے مقدس ایام میں نماز تراویح پڑھائی۔ اس کے ساتھ ساتھ محمد ثقلین صاحب کی بھی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مالا پہنائی گئی۔ نائب امیر فیصل آباد ماسٹر محمد ارشد قادری صاحب نے امیر فیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری صاحب کو پھولوں کی مالا پہنائی جن کے ہمراہ امیر پنجاب رانا محمد جمشید قادری، مشیر رابطہ کمیٹی غلام فرید قادری سمیت سینئر سرفروش ذاکرین محمد شفیق قادری، محمد صدیق صداقت، عبدالعزیز قادری و دیگر نے حوصلہ افزائی کی۔ اور حاجی صاحب کی خدمات کو سراہا۔
اجازتِ ذکر قلب:- محمد شفیق قادری
فضائل ذکر اللّٰہ:- محمد افضال قادری
حلقۂ ذکر لطائف:- حاجی محمد سلیم قادری صاحب
درودوسلام کے بعد فاتحہ شریف اور اختتامی دعا محمد شفیق قادری صاحب نے کروائی۔ شرکاء کی کثیر تعداد کے لئے سحری کا خصوصی اہتمام آستانہ پر کیا گیا۔