اقتباسات

”ہم نے قرآن کو شب قدر نازل میں کیا ہے مگر آپ کیا جانتے ہیں کہ شب قدر کیا ہے

27ویں شب رمضان_المبارک1444ھ

” انّاانزلناہ فی لیلة القدر، وما ادراک ما لیلة القدر”
”ہم نے قرآن کو شب قدر نازل میں کیا ہے
مگر آپ کیا جانتے ہیں کہ شب قدر کیا ہے ؟ ”

شب قدر کی فضیلت کے لئے اتنا کافی ہے کہ یہ رات ہزار مہینوں سے بہتر ہے اس شب میں انسان کی تقدیر لکھی جاتی ہے اور جو انسان اس سے با خبر ہو وہ زیادہ ہو شیاری سے اس قیمتی وقت سے استفادہ کرے گا ۔لہٰذا شب قدر کے بہترین اعمال میں سے ایک عمل یہی ہے کہ انسان اس فرصت کو غنیمت سمجھے یہ فرصت انسان کو ہر بار نہیں ملتی ہے ۔
رمضان المبارک کا مہینہ اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے۔ بہت جلد یہ مبارک مہینہ اپنی رحمتوں اور برکتوں کے ساتھ ہم سےرخصت ہونے والا ہے آخری عشرے کی طاق راتوں کا سلسلہ شروع ہوچکاہے جس میں اللّہ رب العالمین کی جانب سے ہمیں لیلتہ القدر تلاش کرنے کا حکم ہے۔

یہ وہ رات ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر رات ہے۔ احادیث کی روشنی میں رمضان المبارک کے آخری عشرے کی پانچ راتوں 21ویں شب، 23ویں شب، 25ویں شب، 27ویں شب اور 29ویں شب کو اس مبارک رات کو تلاش کرنے کا حکم ہے۔ ان مبارک راتوں میں اپنی تمام تر دنیاوی مصروفیات ترک کرکے اللّہ رب العالمین کے حضور سربسجود ہوجائیں کہیں ایسا نہ ہو کہ دنیا کی رنگینیوں اور مصروفیات میں کھو کر ہم اس مبارک رات کو پانے سے محروم رہیں اور اپنی آخرت تباہ کروا بیٹھیں۔

اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّی
اے اللّہ! تو معاف کرنے والا ہے اور تو معافی کو پسند کرتا ہے پس مجھ کو معاف فرمادے۔
اللہ رب العالمین تمام امت مسلمہ کو لیلتہ القدر عطا فرمائے ۔ آمین

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان