اخباری تراشےپریس/میڈیاخبریں

انجمن سرفروشان اسلام جھنگ کا اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد

پریس ریلیز
انجمن سرفروشان اسلام جھنگ کے زیر اہتمام آج مورخہ 25 اپریل 2025 بعد از نماز جمعہ ٹھیک 3 بجے ایک عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا زیر اھتمام چوھدری حق نواز قادری چودری اظہر نواز شیخ رفیق قادری مہر مجید نول آصف چشتی حافظ اسحاق نول ضلعی آستانہ انجمن سرفروشان اسلام محلہ آرائیاں والا ضلع جھنگ سے شروع ہو کر شہر کی مختلف شاہراہوں سے گزرتی ہوئی پریس کلب کے سامنے اختتام پزیر ہوئی، اس ریلی میں اسرائیلی مظالم کے خلاف شرکا نے کتبے اٹھا رکھے تھے جس پہ اسرائیلی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے شرکاء نے اسرائیلی مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی اور مقررین نے اپنے خطابات میں اسلامی ممالک بالخصوص پاکستان کے حکمرانوں سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی بھائیوں کا بھرپور ساتھ دیا جائے اور اسرائیلی مظالم کو روکنے کے لیے بھرپور عملی اقدام کیا جائے، دنیا میں مسلمانوں کی تعداد اربوں میں ہے لیکن سب غفلت میں مبتلا ہو کر چند لاکھ اسرائیلوں کے مظالم پہ آنکھیں بند کیے بیٹھے ہیں

نیوز کوریج