صاحبزادہ طلعت محمود گوہر شاہی صاحب مرکزی اور صوبائی کابینہ کے ہمراہ پریٹ آباد تنظیمی دورہ
انجمن سرفروشان اسلام پریٹ آباد
سرپرست محترم جناب طلعت محمود گوہر شاہی صاحب مرکزی اور صوبائی کابینہ کے ہمراہ پریٹ آباد تنظیمی دورہ پر تشریف لائے جس پر کارکنان نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کثیر تعداد میں جمع ہوکر نعروں کی گونج میں شانداراستقبال کیا اس موقع پر صاحبزادہ مزمل طلعت سائیں اور صاحبزادہ طلحہ طلعت سائیں ہمراہ تشریف لائے بعد ازاں ملک محمد علی کی رہائشگاہ پر اجلاس منعقد ہوا جسمیں امیرسندھ جناب یاسین مغل صاحب نے ابتدائی خطاب کرتے ہوئے اس تنظیمی دورہ کی اہمیت کو اجاگر کیا جسکے بعد مرکزی نائب امیر جناب یونس جمال اور علاقائی امیر صابر قادری نے صاحب نے مختصر خطاب کیا آخر میں سرپرست صاحبزادہ طلعت محمود گوہر شاہی نے خطاب فرماتے ہوئے. ذاکرین کا پرتپاک استقبال پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ بھی ادا کیا مزید فرماتے ہوئے ساتھیوں پر مشن میں خلوصِ نیت کے ساتھ سرکار کے مشن میں اپنی خدمات سر انجام دیں نہ کہ گھروں میں بیٹھ کر سستی اور کاہلی کا مظاہرہ کریں ہماری خوش قسمتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس پاک اور لافانی مشن کے لئے ہمیں چنا پھر کیوں ہم اس کرم اور فضل سے نظریں چرائیں مزید یہ کہ آپس کی تمام ناراضگی اور دوری کو ختم کریں اور مل جل کر اس مشن کو صحیح معنوں میں دوسروں تک پہنچائیں تاکہ مرشد پاک کی رضا اور خوشنودی حاصل ہو سکے۔ اس موقع پر تمام مہمانانِ گرامی کو اجرک کے تحائف پیش کئے گئے جبکہ اجلاس میں نائب امیرسندھ جناب فیصل قادری صاحب، نشرو اشاعت سندھ جناب ندیم یوسف کے علاوہ حیدرآباد سٹی کے امیر جناب ناصر خان صاحب اور دیگر سینئر ذاکرین شریک ہوئے۔
نیوز رپورٹ
عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام پاکستان کراچی ڈویژن