ساہیوال کے استانے پر جشن ولادت مولا علی کے سلسلے میں محفل کا انعقاد
محفل نعتؐ و ذکرِاِلٰہی ساہیوال
جشن ولادت حضرت علیؑ اور
ماہانہ جشن گیاروھویں شریف کی محفل
ساہیوال آستانہ عالیہ پر منعقد کیگئی
خصوصی خطاب
محترم جناب ذولفقار احمد قادری اسلامی اسکالر
نے فرمایا
حمد و نعتؐ و مناقب
جناب قاری شبیر حسین قادری ،
جناب کامران احمد نقشبندی و دیگر افرادنے
ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور فرمائے شرکائے محفل سے خطاب کرتے ہوئے ذوالفقار احمد قادری نے کہا کہ آج کے پرفتن دور میں حضرت گوھر شاھی کا پیغام واضح ہے کہ دلوں میں نور اور ہدایت کے لیے ضرورت اس امر کی ہے ذکر اللّہ کو اپنے دل کی دھرکنوں میں اتارا جائے، حلقہ ء ذکر عطائے مصطفی ، بابا نذیر احمد نے کیک کاٹا اور درود و سلام پیش کیا گیا آخر میں مشن کی ترقی اور ملک پاکستان کے استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گی۔
عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان ساہیوال