رسولپور گیدڑی فیصل آباد کےزیر انتظام جامع مسجد غوثیہ میں پانچ وقت کی نماز کا آغاز۔
الحمدللہ
بافیضان نظر مرشد کریم
حضرت سیدناریاض احمدگوہرشاہی مدظلہ العالی
عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام رسولپور گیدڑی فیصل آباد کے زیر انتظام جامع مسجد و مدرسہ غوثیہ میں مرشد کریم کی نوری نظر کے وسیلہ سے یکم جنوری 2021 بروز جمعةالمبارک سے فجر کی نماز سے پانچ وقت باجماعت نماز کا آغاز کردیاگیا بشمول جمعہ کی ادائیگی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ھے
محترم جناب وحید انور قادری (سابقہ مرکزی امیر)اور جو جو ذاکرین مخیر حضرات اللہ کے گھر اس کار خیر میں تعاون فرما رہے ہیں اللہ پاک اور رسول صلى الله عليه واله وسلم ان سے راضی ہوں سرکار مرشد کریم ان کی کاوشوں کو قبول فرمائے۔آمین
نیوز رپورٹ
عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام پاکستان کراچی ڈویژن