جشن عید میلادالنبی کے سلسلے میں لاہور شہر میں میں عظیم الشان جلوس نکالا گیا.
عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام پاکستان لاہور
جشن عید میلادالنبی کے سلسلے میں لاہور شہر میں میں عظیم الشان جلوس نکالا گیا جس کی سرپرستی صاحبزادہ مرشد پاک غفران گوہر نے فرمائی
صاحبزادہ مرشد غفران گوہر نے فرمایا کہ الحمدللہ انجمن سرفروشان اسلام آج پورے ملک بھر میں آقا کا جشن منا رہے ہیں کہ آپ تمام جہانوں کے سردار ہیں آپ کی آمد کے نعرے عرش فرش اور کائنات کے ذرے ذرے میں آپ کی آمد کے نام سے جشن منایا جارہا ہے کیونکہ آپ ختم الانبیاء ہیں ہیں آپ کہ بعد کوئی نبی اس جہاں میں نہیں آئے گا۔ نبی پاک کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔
جلوس مختلف راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی آستانہ لاہور پر اختتام پذیر ہوئی
لاہور کی فضا سرفروش اللہ ہو کے نعروں سے گونج اٹھی۔آمد مصطفی مرحبا مرحبا کہ فلک بوش نعروں سے گونج اٹھی
جناب شبیر صاحب کی اس جلوس ز میں خصوصی شرکت فرمائیں۔
اس موقع پر لاہور کے امیر اور سرفروش کارکنان کی بھرپور تعداد نے شرکت کی