خبریں

المرکز روحانی کوٹری شریف میں شب قدر مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی

المرکز روحانی کوٹری شریف میں شب قدر مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ سالانہ اجتماعی اعتکاف میں بےٹھنے والے 700سے زائد معتکفین نے اجتماعی اعتکاف کی سعادت حاصل کی۔ نماز تراویح کے بعد ختم القرآن کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ حماد ریاض گوہر نے کہا کہ انجمن سرفروشان اسلام ایک مذہبی تنظیم ہے جس کا فرقہ واریت سے،مذہبی انتہاءپسندی سے کوئی تعلق نہیں۔ انجمن سرفروشان اسلام کا خالصتاً مقصد عوام کے قلوب کو اسم ذات اللہ سے چمکانا اور اللہ کے رسول کی محبت سے سرشار کرنا ہے جو لوگ اللہ اور اس کے حبیب کے بتائے ہوئے راستے پر عمل کرتے ہےں اور انبیاءاکرام کی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی بسر کرتے ہیں حقیقت میں وہی لوگ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے ہوئے ہےں ۔بعد ازاں اخباری نمائندہ گان کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران صاحبزادہ طلعت محمود گوہر نے کہا کہ انجن سے نکالے گئے شرپسند عناصر انجن کے نام کا غلط استعمال کررہے ہےں جس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ۔المرکز روحانی کوٹری شریف میں1980 سے اجتماعی اعتکاف کا سلسلہ جاری ہے اور آج ملک بھر سے آئے لوگ اجتماعی اعتکاف کی سعادت حاصل کررہے ہےں ۔انہوں نے کہا کہ ایک تنظیم جو مہدی فاؤنڈیشن کے نام سے کام کررہی ہے وہ لوگ دائرہ اسلام سے خارج ہیں وہ اسلام دشمن عناصر ہے ان لوگوں نے ماضی میں انجمن سرفروشان اسلام کو بدنام کرنے کے لئے مذہبی انتشار والے لیٹر شائع کئے جس کے خلاف ہم نے قانون کا دروازہ کھٹک آئے اور اب بھی وہی لوگ انجمن سرفروشان اسلام کے خلاف لیٹر شائع کرتے ہیں اور مذہبی فساد کو پھےلانے کی کوشش کررہے ہیں ہم نے ان کے خلاف ایف آئی آر کروا رکھی ہے اب قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کام ہے کہ وہ ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائے ۔ہمارا مقصد امن و محبت اور اسلام پھیلانا ہے آخر میں ملک کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئی ہیں۔