جشن شاہی کے موقع پر محفل سماع کا اہتمام
سالانہ جشنِ شاہی غسل شریف موقع پر گزشتہ شب محفلِ سماع (قوالی) کا پُرکیف پروگرام منعقد ہوا جسمیں صاحبزادگان و شہزادگان محترم جناب طلعت محمود گوہر شاہی، محترم جناب غفران گوہر شاہی، محترم جناب پیر حماد ریاض گوہر شاہی و دیگر شہزادگان نے خصوصی شرکت فرمائی جس سے محفل میں چار چاند لگ گئے قوال پارٹی کی جانب سے روحانی و عرفانی کلام پیش کرکے حاضرین و صاحبزادگان سے خوب داد وصول کی۔ بعد ازاں غسل شریف کی تقریب منعقد ہوئی۔




