مرکزی محفل جشن شاہی المرکز کوٹری شریف میں انعقاد پذیر
آستانۂ عالیہ دربارِ گوہر شاہی کوٹری شریف میں سالانہ دو روزہ جشنِ شاہی کے موقع پر محفلِ نعت و قصائد کا پُرکیف پروگرام منعقد ہوا جسمیں صاحبزادگان و شہزادگان محترم جناب طلعت محمود گوہر شاہی، محترم جناب پیر حماد ریاض گوہر شاہی،حاجی مدثر ریاض گوہر شاھی و دیگر شہزادگان نے خصوصی شرکت فرمائی جس سے محفل میں چار چاند لگ گئے اس کے علاوہ مرکزی امیران دوران صوبائی امیران اور عہدے داران شہروں کے امیران اور عہدے داران اور ذاکرین کی کثیر تعداد نے شرکت فرمائی محفل کا اغاز تلاوت قران کریم اور فرقان حمید سے کیا گیا حمد باری تعالی اور نعت خواں حضرات کی جانب سے روحانی و عرفانی کلام پیش کرکے حاضرین و صاحبزادگان سے خوب داد وصول کی صاحبزادہ حماد ریاض صاحب نے فکر انگیز خطاب فرمایا ۔ محفل کے آخر میں حضرت حسنؑ کے ولادت باسعادت کے سلسلہ میں کیک کاٹنےکی تقریب منعقد ہوئی۔













































صاحبزادہ حماد ریاض کا خصوصی خطاب