جشن جیلانی غوث الاعظم دستگیرؓ المرکز کوٹری شریف
جشنِ جیلانی غوث الاعظم دستگیرؓ
سالانہ عظیم الشان فقیدالمثال روحانی اجتماع
45واں جشن جیلانی رح بڑی گیارویں شریف
بافیضان نظرمرشدکریم سلطان الفقر
حضرت سیدناریاض احمدگوھرشاھی مدظلہ العالی
29اکتوبر2023بروزاتوار
بمقام دربارگوھرشاھی مدظلہ العالی اللّہ ھو پہاڑی جامشوروکوٹری سندھ میں میں
عقیدت و احترام سے منعقد فرمایاگیا
محفل نعتؐ برائےمردحضرات صبح 10 بجے وقفہ نمازِ ظہر اور عصرتا بعدنمازِ عصر تک منعقد کیگئی جس میں ملک بھر سے معروف نعتؐ خواں حضرات نے نزرانہ عقیدت پیش فرمائے
محفل خواتین صبح 10بجے تا نمازِ ظہر
خواتین پنڈال میں منعقد کیگئی
خصوصی وڈیو خطاب
حضرت سیّدناریاض احمدگوھرشاھی مدظلہ العالی
صاحبزادہ پیر حماد ریاض احمد گوھرشاھی
جناب علامہ مولانہ سیّد منہاج القرآن
خصوصی دعامرشدکریم
بعدنمازِ عصر مناقب غوثیہ و قصائد مرشدی کا نزرانہ عقیدت پیش فرمایاگیا اور خطابات فرمائے گئے
حلقہ ذکر
محترم صاحبزادہ طلعت محمود گوھرشاھی
سرپرست انجمن ہٰذا نے منعقد فرمایا
محترم صاحبزادہ غفران ریاض احمدگوھرشاھی
محترم صاحبزادہ مزمل طلعت گوھرشاھی
محترم صاحبزادہ شاہ رخ بابر گوھرشاھی
محترم صاحبزادہ راحیل بابر گوھرشاھی
محترم صاحبزادہ طلحہ طلعت گوھرشاھی
محترم صاحبزادہ فرقان غفران گوھرشاھی
محترم صاحبزادہ روباس طلعت گوھرشاھی
محترم صاحبزادہ ثمر طلعت گوھرشاھی
محترم صاحبزادہ منیب الریاض گوھرشاھی
محترم صاحبزادہ محتشم ریاض گوھرشاھی
کے علاوہ معزز علماء اکرام صوفیاء اکرام حافظ قادری روحانی مذہبی اسکالر سیاسی سماجی معروف شخصیات اور انجمن ہذا کے مرکزی و صوبائی امیران و اراکین کابینہ علاقائی امیران ذاکرین و عوام الناس نے ملک اور بیرونِ ملک سے اس محفل گیارہویں شریف میں بھرپور شرکت فرمائی
مقررین حاجی یاسین مغل قادری نائب مرکزی امیر
بختیارمنیر لاہور وحیدانورقادری فیصل آباد عابدقادری پتوکی محمدعلی قادری حیدآباد و دیگرمقررین
محفل درودشریف کجائی شریف جناب شبیر احمدقادری
خصوصی رقت آمیز دعا مرشدکریم
محفل کے آخر میں بارگاہِ سیّدالمرسلین خاتم النبییّنؐ میں صلات السّلام کا نزرانہ عقیدت پیش فرمایاگیا اور مسلسل مستقل لنگرِ عام جاری رہا لاکھوں لوگوں کیلئے ہزاروں دیگوں پر مشتمل لنگر عام کا اہتمام جاری رہا پانی کی سبیلیں دودھ شربت چائے کی سبیلیں اور مختلف قسم کے اسٹال عوام کو سہولیات مہیّاکرنے کیلئے لگائے گئے مہمان خانوں کا اہتمام میڈیکل کیمپ میڈیا کیمپ اسکاوٹ کیمپ انتظامیہ کیمپ و پارکنگ مانیٹرنگ و دیگر انظامی امور انتظامیہ نے احسن انداز میں نبھائے
صاحبزادہ پیرحمادریاض گوھرشاھی نے خطاب میں فرمایا
تمام شرکاءِ محفل کو اسلام وعلیکم تمام حضرات کو نواسہ رسولِ خدا نواسہ محبوبِ خدا پیرانِ پیر دستگیر جناب شیخ عبدالقادرجیلانیؓ المعروف بادشاہ پیرسرکار کا عرس بہت بہت مبارک ہو سندھ میں ہم یہاں عرس کہتے ہیں ویسے جشنِ جیلانیؓ ہے بہت خوشی ہوتی ہے کہ جب غوث پاکؓ کے دیوانے اور پروانے ان کے نام پر ہر اس جگہ جمع ہوجاتے ہیں جہاں ان کو یادکیاجاتاہے بالکل اسی طرح کہ اللّہ جب کسی سے راضی ہوجائے تو اس کو اپنے نام لیواوں میں رکھ لیتاہے جس طرح سے ہم اپنے گھر میں دوستوں کی دعوت کریں تو ہم کہتے ہیں اپنے دوستوں کو بھی لے آنا تو جواب آتاہے میں ان دوستوں کو ہی لاوں گا جو ہمارے ہم ذہن ہوں گے یا اس محفل کے لائق ہوں گے اسی طرح جب اللّہ کسی سے راضی ہوجاتاہے اس کے گھرپر اپنے پیارے بھیجتاہے اور وہ پیارے صرف کھانے کیلئے نہیں آتے وہ انکی محفلوں میں شامل ہوجاتے ہیں جہاں انکے نام کی محفلیں رکھی جاتی ہیں اِسی طرح آج اس ولی کامِل سلطان الفقر کے دربار پر جب محفل غوثیہ کا انعقاد کیاگیاہے تو ہمارا ایمان ہے حضورغوث پاکؓ اس محفل میں شامل ہیں اور صرف غوث پاک ہی نہیں جس طرح سے ہمارے دوستوں کے ساتھ ان کے دوست آتے ہیں اسی طرح سے حضور غوث پاکؓ کے بھی پیارے آئے ہوئے ہوں گے ایک بار پھر مبارکباد پیش کرتاہوں جن لوگوں نے یہ پروگرام منعقد کروایا تمام انتظامیہ اور صاحبزادہ طلعت محمودگوھرشاھی جن کی سرپرستی میں یہ پروگرام منعقد ہوا میں ان کو بھی ادب سے سلام پیش کرتاہوں اور مبارکباد پیش کرتا ہوں دوسرا جہاں ہم روحانی خوشیاں سمیٹ رہے ہیں اس کے ساتھ دکھ بھی چل رہاہے وہ دکھ یہ کے جہاں ہم کلمہ گو آقا دوعالم خاتم النبیینؐ کے نواسے کاعرس منارہیے ہیں وہی پہ فلسطین میں روزانہ کلمہ گو نبیؐ کے پیاروں کو روزانہ شہیدکیاجارہاہے مسلمانوں کو مسلسل شہید کیاجا رہاہے متواتر 2سو 3سو 4سو عورتوں بچوں بوڑھو اور جوانوں کو شہیدکیاجارہاہے کل تک جو رپورٹ تھی وہ یہ سات ہزار فلسطینی شہید کردیے گئے ہیں
انّاللّہِ وانّاالیہ رٙاجِعون
آٹھ سے بارہ لاکھ فلسطینی بے گھرہوچکے ہیں جن کے سروں پر چھت نہیں ہے وہ ملبوں کے نیچے پارکوں اور کھلی جگہ پر اس سردی کے موسم میں بے یارو مددگار جن علاقوں میں بمباری نہیں ہوئی ہے وہاں پر موجود ہیں اور اپنی زندگی کے آخری دِن گزار رہیے ہیں اسی طرح سے بائیس ہزار فلسطینی کریٹیکل انجیڈ ہیں مطلب انتہائی زخمی ہیں کہ آج یاکل انکی کی بھی خبر آئیگی کہ وہ بھی شہید ہوگئے اور چند ایک جو بچ جائیں گے وہ اس لئے شہید ہوجائیں گے کہ اب ہوسپیٹلوں میں دوائیاں نہیں ہیں جو پیاسہ ہے وہ پانی نہ ملنے کے باعث شہید ہوجائیگا جو بھوکا ہے وہ کھانا نہ ملنے کے باعث بھوک سے نڈھال ہوکر جامِ شہادت کے رتبے پر پہنچ جائیگا اور نومولود بچے اپنی ماں کا دودھ پیتے ہیں وہ اپنی ماں نہ ہونے کی وجہ سے اور دودھ نہ ہونے کے باعث شہید ہوجائیں گے تو میں پیرحمادریاض ولد ریاض احمدگوھرشاھی رح اپنی طرف سے ہم پانچ صاحبزادگان کی طرف سے اور ہماری جماعت
عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان کی طرف سے اسرائیل یہودی ملعونوں کی اس کاروائی کی سخت الفاظ میں پر زور مزمّت کرتے ہیں آج میں اپنے حلقہ احباب اس لاکھوں کے مجمع میں یہ قرار داد پیش کرتاہوں آپ اگر میری بات سے متفق ہوں تو میری آواز کے ساتھ آوازملائیں اور میرے ہاتھ کے ساتھ اپنے ہاتھ اٹھا کر فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے ظلم و زیادتی پر مکمل یکجہتی کا اظہار فرمائیں
کہ ہم اخلاقی طور پر کیوں کے عملی طور پر تو ہم کچھ بھی نہیں کرسکتے ہم سب ریاست کے پابند ہیں اور ہم سب پر ریاستی قانون لاگوہوتے ہیں جب ریاست اپنا راستہ اختیار کریگی فلسطین کے حق میں تو ہم ریاست کے بالکل ساتھ کھڑے ہیں اور ریاست جب ہمیں پکارےگی اللّہ والے گوھرشاھی والے امام ضامن باندھ کر فلسطین کیلئے نکل کھڑے ہوں گے اور صرف فلسطین ہی نہیں جہاں کہیں بھی مسلمانوں کواللّہ ھو والوں کی ضرورت پڑیگی تو قانونی طور پر ریاست کی حمایت سے وہاں پہنچیں گے میں ایک مرتبہ پھر مزمّت کرتاہوں اس او آئی سی میں بیٹھے چند ممالک کی جنہوں نے اس موقع پرجب فلسطینیوں کو شہید کیا جارہاہے انہوں نے صرف اپنے ملکی مفادات دیکھے اپنے قوانین تو منظور کروالئے لیکن فلسطین کو ادھوراچھوڑ دیا میں اقوام متحدہ میں شامل تمام ممالک سے بھی افسوس کا اظہار کرتاہوں بجائے یہ کہ وہ مسئلہ فلسطین پر آواز اُٹھاتے
جس طرح بہو پر غصّہ ہوتاہے ہے تو ساس بہو کو کچھ نہیں کہتی بلکہ بیٹے پر ہی غصہ کا اظہار کرتی ہے اسی طرح سے جن کو غصّہ تھا پتا نہیں کس کو استعمال کرگئے
ہمیں تویہ بھی نہیں معلوم چلا کہ حماس نے حملہ کرکے فائدہ پہنچایاہے یا نقصان صرف ہزار بارہ سو عسکری یہودیوں کو واصل جہنم کیا اور بدلے میں سات ہزار ہمارے مسلم فلسطینی شہید ہوگئے یہ ہمیں فائدہ ہوا یا نقصان لِہٰذا پُرتشدد کسی بھی قسم کی کاروائی کا انجمن سرفروشان اسلام نہ حصّہ رہی ہے نہ پر تشدد کاروائی کی ہمایت کی ہے انجمن سرفروشان اسلام ہمیشہ پُرامن رہی ہے اور پر امن حمایت کی ہے
آپ کو یہ واقعات سنانے کامقصد آگاہ کرناہے ڈرانا نہیں کیوں کے متعددجگہ قرآن شریف میں شیطان کا ذکرکیاگیاہے اس کے مکر سے مومنوں کو آگاہ کرنے کیلئے نہ کے ڈرانے کیلئے مقصد آپ لوگوں کوجگاناہے نہ کہ آپ کو ڈرانا کیوں کے آپ سورہیے ہیں اور آپ کا دشمن جاگ رہاہے آپ بھی اب جاگتے رہیں
تو دشمن سے ذکرِاللّہ کے ذریعے بچا جاسکتاہے اور دشمن سے لڑنے کاواحد ذریعہ آپ کے دِل میں موجود روح کی طاقت ہے
ملک پاکستان کے مختلف علاقوں میں عرصہ ایک سال کے دوران کئی واقعات ایسے ہوئے ہیں جس میں خواب کی بشارتوں کو جواز بناکر نبوت اور مہدیت کے دعویدار اُٹھ کھڑے ہوئے محمدقاسم کے نام سے لاہورمیں یا پنجاب میں کہیں پر مہدی کا دعویٰ کیا اورجنرل آصف منیرسے اور دوسرے اداروں سےکہاکہ اس بات کی تحقیق کریں اس کی حمایت کریں ورنہ پاکستان فنا کی طرف چلاجائیگا اور اسی قسم کا فتنہ سن 2001 سے یونس ملعون نام نہاد مہدی فاونڈیشن کے نام سے سراُٹھائے ہوئے ہے
یونس ملعون لندن والاجو خود کو یونس الگوھرکہلواتاہے یہ وہ فتنے ہیں جو پاکستان میں سراٹھارہے ہیں اور ان کو بھی بشارتیں ہیں اب کیاوجہ ہے بشارتیں دینے والا ایک اور بندے مختلف اور طریقہ واردات علیحدہ علیحدہ لیکن سب کا مقصد ایک یہ کون لوگ ہیں یہ دجالی طاقتیں ہیں جوکہ مسلمانوں کے خلاف اکھٹاہورہی ہیں جس طرح سے قربِ قیامت امام مہدیؑ کے جھنڈے کے نیچے مختلف روحانی طاقتیں جمع ہوجائیں گی اسی طرح سے دجّال کے جھنڈے کے نیچے تمام چھوٹے چھوٹے دجالی چیلے اکھٹے ہوجائیں گے اور وہ اسی طرح سے ہوں گے کہ وہ مسلمانوں و ورغلائیں گے پیسہ دیکر عزت دے کر یعنی کے عورتوں کا جھانسہ دے کر کاروبار دے کر یا ڈرائیں گے یا تمہارے بچوں کی بیماریوں سے فائدہ اٹھاکر جو ان پانچ آزمائشوں سے نکل جائیگا پلس اس کے دل میں اللّہ کا نور ہوگا وہ پھر امام مہدیؑ کے جھنڈے کے نیچے ہوگا جس کے دل میں اللّہ کا نور نہیں ہوگا جان لو وہ ان دجالی طاقتوں کا آلہ کار بن جائیگا جس طرح سے یونس ملعون لندن والا بن گیا اس طرح لاہور کی عورت بن گئی وہاڑی میں ایک بابا جن کا اپنا پیٹرول پمپ ہے انہوں نے اعلان کر کردیا میں امام مہدی ہوں یہ سب کچھ کیسے ہورہاہے ہے یہ وہ لوگ ہیں جن کا مرشدنہیں ہے جن کہ مرشدہوتے ہیں وہ ان کو راہِ راست پر لیکرآتے ہیں اور انکو خوابوں کی تعبیر دیتے ہیں یہ خواب سہی ہے یا غلط تم نے جس ہستی کو خوابوں میں دیکھا وہ ہستی سہی بھی تھی نورانی تھی یا نہیں اسی طرح حیدرآباد میں دو واقعات ہوگئے قرآن پاک کی بے حرمتی کے معاملہ کی تحقیق کے بعد معلوم یہ چلا آئس کا نشہ کرنے والے کو بے دین لوگ فتنہ پرست موقع پرست لڑکوں نے فائدہ اُٹھاکر اس سے قرآن کی بے حرمتی کروائی گئی اور دل میں اللّہ کا نور ہوتاتو آئس ہی نہیں ہوتی نشہ ہی نہ کرتا اور نہ قرآن کی بے حرمتی کا اقدام اُٹھاکر جہنم کا طوق اپنے گلے میں نہیں ڈالتا اسی طرح حیدرآباد میں صرف تجارت کے لین دین پر قرآن پاک کی بے حرمتی کا تماشہ رچایاگیا ایک غیرمسلم کے ساتھ جب تفتیش ہوئی معلوم ہوا یہ کاروباری معاملات تھے اور بے حرمتی کرنے والے کوئی اور نہیں تھے ہمارے اپنے کلمہ گوبھائی تھے ہمارے مسلمان بھائی تھے جو چند ذر کی خاطر بے حرمتی کرگئے جو اللّہ پر توکل نہیں کرسکے اللہ پر توکل کرتے آزمائش میں نہ پڑتے اللّہ اس سے زیادہ دیتا اس کی راہ میں صبر کرو اس کی راہ میں ایک خرچ کرو وہ ستّرگناہ زیادہ دیتاہے تم صبر کرتے اللہ تمہیں نواز دیتا لیکن تم نے شیطان کا راستہ اپنایا اور راندے درگا ہوگئے معلوم یہ ہوا اگر کوئی کلمہ گو بھی ہے اور دل میں شیطان ہے وہ بے حرمتی کرنے سے بھی نہیں گھبرائے گا انہی کیلئے کہتے ہیں جن کی صرف زبانوں نے کلمہ پڑھا وہ سترہزار یذیدیوں میں ہوئے اور جن لوگوں نے زبان کے ساتھ ساتھ دل نے کلمہ پڑھا وہ بہتر حسینیوں میں ہوگئے جان لیجئے ان سترہزار یزیدیوں میں سلطان صاحب فرماتے ہیں بارہ ہزار جید عالم بھی تھے حافظ قرآن قاری قرآن بھی تھے جنہوں نے متّفقہ فتویٰ دیا تھا کے حسینؑ ابنِ علیؑ واجب القتل ہیں ہمارے یہاں پر کیاہوتاہے آپ سب ڈویرے نظام اور جرگہ نظام سے واقف ہوں گے سرداری نظام سے
اگر کسی سردار یاوڈیرے یا بڑے عالم یا بڑے پیر کا بیٹا آجائے توہم اس کے لئے راستہ بناتے ہیں بھلے ہی وہ ہماری عمر سے کتنا ہی چھوٹاہو ہم اس کو عزت دیتے ہیں اس کیلئے راستہ چھوڑتے ہیں اس کو پروٹوکول دیتے ہیں کہ یہ فلاں شخصیت کابیٹاہے فلاں بڑے خاندان سے تعلق رکھتاہے وہ کہیں غلطی کرتے ہوئے نظربھی آجائے تو ہم کہتے ہیں نہیں یار چھوڑو فلا بڑے آدمی کا بیٹاہے اس کو برا نہ کہوں اس کے بڑوں کو دیکھو جن سے اس کا تعلق ہے سوچیں ہم یہاں پرجھگڑے مٹانے کیلئے عزّت دینے لینے کیلئے واسطے نکال لیتے ہیں فلاح کابیٹا ہے رہنے دو کیا حضرت امام حسینؑ کیلئے اتنا تعرف کافی نہیں تھا کہ وہ محبوبِ خدؐا کے نواسے ہیں کیا حضرت امام حسینؑ کی بہنوں کیلئے اتنا تعرف کافی نہیں تھا کہ وہ رسولِ خداؐ کی نواسیاں ہیں آج چند نفسانی ملاح جنہوں نے بی بی سیّدہ طیبہ طاہرہ حضرت فاطمةالزہرہؑ کی شان میں گستاخی کی کہتے ہیں یہ خطا پر تھیں میں یہ کہتاہوں اپنے اسٹیج سے تیری ماں سے خطاءہوئی ہے کہ تو بی بی پاک سیّدہ طاہرہ طیبہ عابدہ خاتونِ جنّت حضرت فاطمة الزہرہؑ کو خطاوار کہہ رہاہے اگر تیری ماں سے خطا نہ ہوئی ہوتی تو تم آج یہ بکواس نہیں کرتے یاد رکھنا ایسے علماءِ سو دجال کے ساتھ ہوں گے یاد رکھنا کیوں ہم یہاں پر اپنی وقتی عزّت کیلئے اپنے سرداروں کو اپنے ایم این ایز اپنے ایم پی ایز اپنے وزیروں کے بچوں تک کو پروٹوکول دیتے ہیں جن کا کوئی عہدہ ہی نہیں انکو عزتیں دیتے ہیں تو ذرا سوچو جن کے نام پر جنّت ہیں مردوں کی جو جنّت میں جنتی مردوں کے سردار ہیں جن کے نام پر جنت ہے عورتوں کی جو کہ جنتی عورتوں کی سردار ہیں جن کے بچوں کے نام پر جنّت ہیں تم ان کو کہتے ہو خطاوار میں یہاں پر مزید اس بات کو نہیں بڑہاوں گا کہ میرے منہ سے ان ملعون خبیس علماء سو کیلئے گالیاں نہ نکل جائیں بس ان دو نعروں سے اپنی تقریرپراکتفا کروں گا حسینیت زندہ باد حسینیت زندہ باد
یزیدیت مردہ باد یزیدیت مردہ باد
اب میں اگلے پوائنٹ کی طرف آتاہوں ہمارے ہی نام سےیونس ملعون لوگوں سے یہ کہتاپھرتاہے یا لوگوں کا گمان ہے کہ شاید اسکا تعلق گوھرشاھی سے ہے یاگوھرشاھی کا بیٹاہے یاجانشین ہے میں آج پھر ایک مرتبہ یہ بات واضع کردیناچاہتاہوں یونس ملعون لندن والا اس کا نہ گوھرشاھی سے کوئی تعلق ہے نہ اس کے عقائد باطلہ کا گوھرشاھی سے کوئی تعلق ہے نہ ہی انجمن سرفروشان اسلام سے اس ملعون کا کوئی تعلق ہے اس کے عقائد باطلہ اس کس ایمان باطلہ اس کے نظریات باطلہ ہمارا اس کے کسی چیز سے کوئی تعلق نہیں اور جو اس گمان میں رہیے تو وہ بھی آج اپنا اس گمان اور اپنی اس غلط فہمی کو دور کرلے اور اگر کوئی یو ٹیوب پر اس کی باتوں کو سن کے ایمپریس مطاثرہوا ہے وہ ہمارے پاس آئے ہم اس کو اس یونس ملعون کی اصلیت بتاتے ہیں اصل میں وہ ملعون ہے کون وہ دجال کاپیروکار ہے آپ اس بات کو خود بھی واضع سمجھ لیں اور اپنے دوست احباب علماء تک بھی اس بات کو واضع انداز میں پہنچائیں اسی ضمن میں ہم نے ایک کتابچہ بھی چھاپا ہے جو کہ آپ لوگوں کو اجتماع کے اسٹال پر(لائبریری)میں مل جائیگا یا آپ کے علاقائی امیران تک پہنچا دیاجائیگا اس کو حاصل کریں جس میں یونس ملعون سے 2001 سے لیکر 2023 تک ہم نے اس کے خلاف جو جو کاروائیاں کیں ہیں اس کے عقائد کے خلاف کاروائیاں وہ سب اس کے اندر موجود ہیں جس میں گورنمنٹ اسٹیمپ بھی لگی ہوئی ہیں اس کے بعد کچھ لوگ کہتے ہیں یونس ملعون کی باتوں کی وجہ سے کہ گوھرشاھی نے نبوّت کا دعویٰ کیاتھا آج ہم اتنے بڑے لاکھوں کے اجتماع میں موجود ہیں ہمارے ساتھ اسٹیج پر علماء اکرام بھی موجود ہیں اس پلیٹ فارم پہ درگاہِ گوھرشاھی بھی موجود ہے اس پلیٹ فارم پہ وہ لوگ بھی موجود ہیں جو دین سے مظبوط تعلق رکھتے ہیں لیکن پھر بھی میں یہ واضع کرتاہوں کے حضرت سیّدنا ریاض احمدگوھرشاھی مدظلہ العالی نے اپنی زندگی میں نہ کبھی تحریری اور نہ کبھی زبانی کبھی بھی نبوّت کا دعویٰ نہیں کیا آپ نے مزید فرمایا جوبھی شخص آقاءِ دوعالم خاتم النبییّنؐ کے بعد نبوت کا دعویٰ کرے ہمارے نزدیک وہ کافر و زندیق ہے اور اس کے ماننے والے مرتد ہیں
اسی طرح سے میرے والدصاحب نے نہ ہی کبھی امام مہدی کا دعویٰ کیاہے آپ نے فرمایا امام مہدی منجانب اللّہ ہوں گے ان کو آناہے وہ کوئی بھی ہو ان کو آنا ہے امام مہدی کی میرے والدصاحب نے نشانیاں بیان فرمائی ہیں جس طرح دیگر علماء اکرام و صوفیاءاکرام ابھی تک بیان فرماتے آرہیے ہیں جس طرح سے آقاؐ کی پشت مبارک پر نسوں سے ابھری ہوئی اور نور سے چمکتی ہوئی مہرنبوّتؐ تھی اسی طرح سے امام مہدیؑ کی پشت مبارک پر کلمہ طیبہ کے ساتھ نسوں سے ابھری اور نور سے چمکتی ہوئی مہر مہدیت ہوگی
جس شخص کی پشت پر یہ مہر ہوگی وہی امام مہدیؑ ہوں گے وہ چاہے بچہ ہو بوڑھاہو یاجوان وہ کوئی بھی ہو سکتاہے اللّہ کسی پر بھی راضی ہوسکتاہے اللّہ کا فضل کسی پہ بھی ہو سکتاہے تو آپ نے دعویٰ نہیں فرمایا بلکہ نشانیاں بیان فرمائیں ڈاکٹراسرار احمدقادری ڈاکٹر طاہرالقادری صاحب نے نشانیاں بیان فرمائیں الیاس قادری نے تو اپنے ایک مریدکو خواب بھی سنا گئے اور کئی لوگوں نےنشانی بیان فرمائیں ایک شخص محمدقاسم شاید یہ لاہور کاہے اس نے اپنے اوپر یہ نشانیاں لیں بتانے کا مقصد یہ ہے کہ ہر شخص امام مہدیؑ کا منتظر ہے کیوں کے اس دور میں امام مہدیؑ نے آنا ہے آج کل پرسوں کبھی بھی آناہے ہماری زندگی میں آئیں یا ہمارے بچوں کی زندگی میں اور ہم نے ان کے آنے کی تیاری کرنی ہے اور وہ تیاری کیاہے کہ جب آپ کے دِلوں میں اللّہ کانور ہوگا جس طرح میرے بابا فرماتے ہیں مہدیؑ نور علٰی نور ہیں اور جس کے دِل میں اللّہ کانور ہوگا وہ انکی جانب کھینچاچلاجائیگا
ایک دفعہ پھر دہرارہاہوں
فلسطین پہ جو حملے ہورہیے ہیں ہم فلسطین کے بالکل شانہ بشانہ کھڑے ہیں اخلاقی عملی اس لئے نہیں ہوپائےکہ ریاست جب چاہے
دوسرایونس ملعون کا ہم صاحبزادگان سے کوئی تعلق نہیں بلکہ آپ کو ایک عجیب بات سُناوں کہ ہمارے پورے خاندان میں خاندانِ گوھرشاھی میں یونس نام کا بندہ ہی نہیں ہے اگرکوئی چاہے ہم بھائیوں میں سے شناختی کارڈ کا نمبر لیں اور فیملی ٹری نکالیں ڈھونڈیں کہیں یونس ملعون ہے تو لِہٰذا اس قسم کی افواہوں پہ عمل نہ کرے کہ یونس ملعون گوھرشاھی کا بیٹا یا جانشین ہے اگر تحقیق کے بغیرچند لوگ گوھرشاھی کے خلاف ہورہے ہیں تو انکو چاہیے کہ وہ تحقیق کریں مومن وہ جو تحقیق کیلئے خود سنیں خود دیکھے ورنہ یذیدیوں نے بھی تو یہی کام کیاتھا جو آج چند لوگ کر رہیے ہیں دیکھیں بابا بلھے شاہ رح کا واقعہ بہت بڑی مثال ہے آپ سیّد گھرانے سےتعلق رکھتے تھے لیکن ان کے اپنے خاندان نے ان کو اپنے علاقے میں دفن ہونے نہں دیا ان کو خسرو نے جنازہ پڑھاکر دفن کیا ایک سیّد زادے کا جنازہ خسرو نے پڑھایا آپ دیکھیں تاریخ میں یہ واقعات رقم ہیں آج قصور شہر وہاں آباد ہے جہاں بابا بلھے شاہ رح کا مزار مبارک ہے جنہوں نے اپنے گاوں سے نکال دیا آج ان کی اولادیں وہاں آباد ہیں جہاں بابابلھے شاہ رح موجود ہیں معلوم یہ ہوا جب دلوں میں اللّہ کا نور نہیں تھا تو سیّد کو کافر کہتے رہیے اور جیسے ہی اللّہ نے ہدایت فرمائی پورا کنبہ لیکر وہاں آباد کرلیا جہاں سیّدزادے کامزار ہے
آخری بات مجھے ہمارے امیران نے بتایا یونس ملعون نے جنرل آصف منیر جو چیف آف آرمی اسٹاف ہیں ان کے خلاف بھی غلیظ زبان استعمال کی اب میں آپ کو واضع کروں
انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان
ایک غیر سیاسی جماعت ہےصاحبزادگان غیر سیاسی ہیں
جس طرح سے انجمن کہیں بھی سیاست میں حصّہ نہیں لیتی اسی طرح سے صاحبزادگان بھی سیاست میں حصّہ نہیں لیتے اور نہ ہی ریاست مخالف پالیسی کا حصّہ بنتے ہیں ہمیں ہمارے بابا نے بڑے بھائی سے لیکر آج تک ہم بھی اپنے بچوں کو وہی نصیحت کرتے ہیں جو ہمارے والد صاحب نے کی تھی وہ کیا وہ یہ کہ تم نے دین کے معاملے میں اور ملک کے معاملے میں کمپرومائز (سمجھوتہ)نہیں کرنا کیوں رزق اور موت اللّہ کے ہاتھ میں ہے اور عزّت بھی اسی ربّ کے ہاتھ میں ہے جوکسی کے خوف سے سمجھوتہ نہ کرجانا صبر کرنا اللّہ تمہارے ساتھ ہے تو یہی تلقین ہم آپ کو کرتے ہیں اگر مرشد مانتے ہو بعد میں ہمیں پیرمانتے ہو تو ریاست کے معاملے میں اور دین کے معاملے میں سمجھوتہ نہیں کرنا صبر کرنا اللّہ تمہارے ساتھ ہوگا باقی جس قسم کی بھی مشکلات آتی ہیں آپ لوگ ان کا دفاع کریں آپ لوگوں کی آسانی کیلئے ایک کتابچہ بنایاہے آپ اس کو لے جائیں پی ڈی ایف میں بھی موجود ہے
تمام مومنین کو جشنِ جیلانی کی مبارکباد پیش کرتاہوں والسلام
عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان
غوث الاعظم دستگیر ؒ کانفرنس سرپرست انجمن ہذا صاحبزادہ طلعت محمود کی امد کے مناظر
مرکزی جشن جیلانی المرکز کوٹری شریف۔صاحبزادہ حماد ریاض کا عوام الناس سے خصوصی خطاب
منہاج القرآن کے اسکالر #خطاب_علامہ_مولانہ_سیّد محمد خبیب شاہ مشھدی جشنِ_جیلانی_
مرکزی گیارہویں شریف کے موقع پر مرکزی امیر حاجی یونس جمال کا خطاب