نمازِجنازہ محترم صغیرقادری
نمازِجنازہ محترم صغیرقادری
الحمداللّہ بافیضانِ نظر مرشدکریم
سلطان الفقرحضرت
سسیّدناریاض احمدگوھرشاھی مدظلہ العالی
جامع مسجدالحبیب کورنگی_نمبر5_kایریاکراچی میں سینئرذاکر جناب صغیرقادری
(سابق چیئرمین علماءکونسل کراچی ڈویژن)
کی نمازِ جنازہ بروز اتوار بعدنمازِ عشاء ادا کیگئی
نمازِ جنازہ میں انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان کے صوبائی امیرسندھ محمدفیصل قادری کے صاحبزادگان اور سندھ کابینہ اراکین اور
جناب محمدحسیب قادری امیر کراچی ڈویژن و اراکین کابینہ کے علاوہ سینئرز ذاکرین جناب ناصر قادری؛ ڈاکٹرسلیم قادری؛ مبین قادری؛ نفیس قادری؛ اقبال قادری؛ عبدالسلیم قادری سابق امیرکراچی
عامرقادری آستانہ شاہ فیصل انچارج و نائبین؛
اسحاق قادری تسلیم قادری و دیگر سیکڑوں کارکنان نے کراچی کے مختلف علاقوں سے میت میں شرکت فرمائی
علماء اکرام مختلف سلاسل کے بزرگان رشتہ دار عزیزواقارب و اہلِ محلہ نے بھی میت میں بھرپورشرکت فرمائی
محفل نعتؐ وذکرِاِلٰہی کلمہ طیبّہ اورکلمہ شہادت کے ودر میں مرحوم کو باغِ کورنگی کے قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا
مرحوم کے آخری دیدار کے موقع پر بھی ذاکرین نے گلی میں حمدو نعتؐ اور ذکرِاِلٰہی کا حلقہ منعقد فرمایا اور قبرستان میں بھی حمد و نعتؐ منقبت غوثیہ اور قصیدہ مرشدکریم کی محفل منعقد کیگئی اور علماء اکرام نے بھی بارگاہِ رسالتؐ میں نعتؐ شریف کے نزرانہ عقیدت پیش فرمائے اور #فاتحہخوانیدرودِتاج پڑھ کر دعا فرمائی گئی آخرمیں #فضائل_ذکرِاِلٰہی مبین الدین قادری نے بیان فرمائے اور نفیس قادری نے قبرستان میں حلقہ ذکرِاِلٰہی منعقد فرمایا فاتحہ ناصر قادری اور دعا محمدحسیب قادری امیرکراچی نے محترم صغیرقادری کے درجات بلندی کی دعا کا اہتمام فرمایا اور فرمایا اللّہ کریم نبی کریم ؐ کے صدقے طفیل اس مشن ذکرِ اللّہ اور ذکرِ رسولؐ میں ہی ہماری زندگی کو قبول فرمائے اور اِسی مشن میں ہماری موت نصیب فرمائے اور صغیر بھائی کی طرح مشن کا کام کرنے کی توفیق عطافرمائے آمین آخر میں یہ اعلان کرتاہوں تمام ذاکرین بروز منگل بعد نمازِ ظہر صغیر قادری کی فاتحہ سوئم میں لازمی شرکت فرمائیں
فاتحہ_سوئم مسجدالحبیب کورنگی k ایریامیں بعدنمازِ ظہر قرآن خوانی و سوئم کا اہتمام مرد حضرات کیلئے اور خواتین کیلئے صغیربھائی کی رہائشگاہ پر اہتمام کیاگیا ہے اس کے علاوہ تمام ذاکرین درودشریف کی محافل روزانہ حلقہ ذکر کے مراکز اور ہفتہ واری محافل ذکر میں صغیربھائی کے ایصال ثواب اور درجات بلندی کی دعا کا بالخصوص اہتمام فرمائیں
عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان
شعبئہِ نشرواشاعت سندھ