خبریں

ماہانہ جشنِ شاہی اور حضور داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کی یاد میں عظیم الشان محفل پاک کا انعقاد کیا گیا۔


عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام رجسٹرڈ پاکستان فیصل آباد کے زیراہتمام آستانہ عالیہ میں ماہانہ گیارہویں شریف ؛ ماہانہ جشنِ شاہی اور حضور داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کی یاد میں عظیم الشان محفل پاک کا انعقاد کیا گیا۔ حمد و نعت اور تلاوت احتشام گوہر ، علی رضا ، محمد بشیر قادری ، محمد ناصر قادری ، منقبت اور قصیدہ عبدالمنان قادری اور عبدالعزیز قادری نے پڑھا ۔ حاجی محمداویس صاحب نے نئےذاکرین کو اجازت ذکر قلب دی ۔ذکر صدیق صداقت صاحب نے کروایا۔ آخر میں دعاءِ خیر محمدشفیق قادری صاحب نے کی۔