خبریں

لاہور کے مرکزی استانے پر جشن ولادت مولا علی کے سلسلے میں محفل کا انعقاد


محفل نعتؐ و ذکرِاِلٰہی لاہور
کے زیر اہتمام آستانہ لاہور پر
جشن مولا علی علیہ السّلام
ماہانہ 11ویں شریف اور ماہانہ 15ویں شریف کے سلسلے میں ایک عظیم الشان محفل حمد و نعت و مناقب کا پروگرام ترتیب دیا گیا
حافظ منیر قادری نے تلاوت قرآن پاک سے اس محفل کا آغاز کیا
حمدونعتؐ مناقب اور قصائد کے نزرانے
جناب محمد الیاس قادری جناب عبدالحمید قادری جناب محمد دانیال قادری جناب عرفان الہی قادری جناب محمد اعظم قادری جناب عمران مون قادری اور محمد شبیر چشتی نے پیش فرمائے
نقابت کے فرائض جناب محمد آصف گوہر عمران شاہی اور محمد اشرف قادری نے سر انجام دیے
خصوصی خطاب جناب محمد بختیار منیر قادری نے فرمایا سرکار گوھر شاھی کے فرمودات کی روشنی میں حضرت مولا علیؑ کی شان اور ذکر قلب کی اہمیت کے بارے میں عوم النّاس کو بتایا
جناب محمد فاروق قادری امیرلاہور ڈویژن نے
حلقہ ذکر ترتیب دیا
درود و سلام کے بعد جشن ولادت مولا علی کی خوشی میں اور ماہانہ پندرویں شریف کی خوشی میں کیک کاٹا گیا رقت انگیز خصوصی دعائے خیر امیر لاہور محمد فاروق قادری نے کی نائب نشروشاعت جناب محمد نفیس قادری کے والد گرامی مشیر مالیات باہو زون جناب محمد عمران بھائی کی والدہ اور غلام حر بھائی کے بہنوئی جو کہ چند دن پہلے وفات پا گئے تھے کے لیے خصوصی دعائے مغفرت کی گئی اس کے بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور پھر لنگر تقسیم کیا گیا

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان لاہور