طیارہ حادثہ ماڈل کالونی ملیر کراچی پر اظہار افسوس
طیارہ حادثہ ماڈل کالونی ملیر کراچی
پر اظہار افسوس
سرپرست عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ) پاکستان
جناب طلعت محمودگوہرشاہی مدظلہ العالی اور
صاحبزادگان مرشد رکن سپریم کونسل
صاحبزادہ حماد ریاض احمدگوہرشاہی
صاحبزادہ غیاث الدّین بابرگوہرشاہی
صاحبزادہ عفران ریاض گوہرشاہی
صاحبزادہ حاجی مدثر ریاض گوہر شاہی
نے کوٹری سے مشترکہ بیان جاری فرمایا
اللّہ پاک اس حادثہ کے تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے
اور زخمیوں کو جلد صحت کاملا آجلا نصیب فرمائے
آج جمعة الوداع اور عیدالفطر کے موقع پر اس طرح کے قومی سانحے پر جہاں قوم پہلے سے کرونا جیسی وبا سے نبرد آزما تھی اور عید کی چھوٹی چھوٹی خوشیاں سمیٹنے میں مصروف تھی لاہور سے مسافر اپنے رشتے داروں کو الوداع کہتے ہوئے مسکراتے ہوئے جہاز میں سوار ہوکر کراچی کی جانب سفر شروع کیا اور اپنی منزل سامنے پاکر مسرت سے سرشار ہورہے ہوں گے عین اسی وقت منزل سامنے اور جہاز کو حادثہ پیش آیا
اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
یقینٙٙا یہ قومی سانحہ نے اس وقت جو خلا پیدا کیا ہے وہ تو وقت کے ساتھ ساتھ ہی بھرے گا
ہم بہ حیثیت مسلمان اپنے رب کا ذکر کریں اور موت آنے سے پہلے موت کی تیاری کریں
اللّہ رب العزت مرحومین کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے آمین
عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام پاکستان کراچی ڈویژن