سرپرست صاحبزادہ طلعت محمود گوہر کا دادو کا دورہ ۔
عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ)پاکستان کے
سرپرست صاحبزادہ مرشد کریم
محترم جناب طلعت محمودگوہرشاہی
محترم جناب مزمل طلعت سائیں
مرکزی و صوبائی امیران کا آستانہ دادو کا تنظیمی
دورہ جنرل اجلاس
محترم جناب کامران ملک میڈیا کو آرڈینیٹر سندھ
اور دادو کے سینئر ذاکرین کی جانب سے
مہمانانِ گرامی کو سندھ کا ثقافتی تحفہ
سندھی ٹوپی اور اجرک پیش کئے گئے
محترم جناب طلعت سائیں نے خطاب میں فرمایا
یہ مشن ذکر اللّہ کا مرشد پاک کا پیغام مرشد پاک کا فیض ہر خاص و عام تک پہنچانا ذاکرین کی ذمہ داری ہے جس طرح آپ نے ذکرِ قلب حاصل کیا اور دامنِ مرشد سے وابسطہ ہوئے اب ہماری ذمہ داری ہے اس فیض کو عام کریں اور دعوتِ ذکرِ قلب کو اللّہ کے ذکر کے پیغام کو ہر مسلک ملت قوم اور ہر مذہب کے لوگوں تک اس آفاقی پیغام کو عام کریں محترم جناب حاجی یاسین مغل امیر سندھ نے فرمایا
مرشد پاک حضرت سیّدناریاض احمدگوہرشاہی مدظلہ العالی نے اس انجمن کی بنیاد رکھی اور فرمایا ہمیں وہ لوگ پسند ہیں جو اس مشن میں بے لوث اپنی خدمات انجام دے رہیے ہیں ہمیں چاہیئے ہم بڑھ چڑھ کر مشن کی ترقی ترویج واشاعت میں اپنا وقت دیں
آخر میں ملک پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دعائے خیر کیگئی
نیوز رپورٹ
عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام پاکستان کراچی ڈویژن