ذاکرین اور عوام کی مدد جاری ہے اس سلسلے میں آج لانڈھی کورنگی زون کی جانب سے راشن کی تقسیم ۔
بافیضانِ نظر مرشد پاک
حضرت سیّدناریاض احمدگوہرشاہی مدظلہ العالٰی
عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام پاکستان
کی ہدایت اور صاحبزادگان مرشد کریم کی خصوصی ہدایت پر کراچی ڈویژن کے مختلف زون میں اپنے پیاروں اور بیگانوں کی اس مشکل ترین دور کے حالات کی وجہ سے مالی مدد اور راشن پیکج کی صورت میں پریشان حال ذاکرین اور عوام کی مدد جاری ہے اس سلسلے میں آج لانڈھی کورنگی زون کی جانب سے وبائی امراض کی وجہ سےلاک ڈاون سے متاثر غریب پریشان حال سفید پوش ذاکرین اور عوام النّاس میں راشن تقسیم کیا گیا اس کے علاوہ کراچی کے دیگر زون میں بھی مفلوک الحال غریب پریشان حال عوام کی مدد جاری ہے اللّہ ہم سب کو مزید توفیق عطا فرمائے اس کارِ خیر میں بڑھ چڑھ کر ملک عزیز پاکستان کی عوام کی بھلائی اور بہتری میں اپنا کردار ادا کرتے رہنے کی اللّہ پاک جلاازجلد ان تمام مشکلات سے وبائی امراض سے ہم سب کو محفوظ فرمائے
اور ذکر اللّہ کرنے اور اس پیغام کو ہر روح تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے آمین
عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام پاکستان کراچی ڈویژن