خبریں

ٹنڈوالھیار کی جانب سے جشن ولادت حضرت مولا علی علیہ السلام عقیدت و احترام سے منایا گیا۔۔

انجمن سرفروشان اسلام ٹنڈوالھیار کی جانب سے جشن ولادت حضرت مولا علی علیہ السلام عقیدت و احترام سے منایا گیا محفل نعت ذکر الٰہی کی محفل درگاھ حضرت بابا زمان شاہ رح پر سجائ گئی کثیر تعداد میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی مقامی نعت خواں ذیشان قادری نے نعت رسول مقبول پیش کی مولا علی علیہ السلام کے قصیدے پیش کیے امیر سندھ فیصل بھائی نے ٹنڈوالھیار کے ذاکرین سے اپنی محبت کا اظہارکرتے ہو ۓ خصوصی شرکت فرمائی درگاھ شریف کے گدی نشین سائیں سید فراز شاہ نے خصوصی شرکت کی امیر سندھ فیصل بھائی نے مہمانوں کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیا سابق امیر سندھ حاجی یاسین مغل نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے لوگوں کو سرکار مرشد حق گوہر شاہی کی تعلیمات کو روشناس کرایا سید فرزند علی شاہ محمد علی مغل غلام نبی شاہ سید رمضان شاہ اویس مغل یوسف فرزند اسلم شاہ نے شرکت کی.