خبریںویڈیوز

جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں جلوس فیصل آباد کے تحت نکالا گیا ۔


جشن عید میلاد النبی ﷺ مرکزی جلوس 12 ربیع الاول 1444ھ
عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ)پاکستان،فیصل آباد کے زیر اہتمام حضورخاتم النبینﷺکے جشن ولادت بسعادت کی خوشی میں ہر سال کی طرح امسال بھی عظیم الشان استقبال مرکزی جلوس کاانعقاد کیا گیا جس کی قیادت امیر فیصل آباد محترم حاجی محمد سلیم قادری نے کی اور نائب امیر فیصل آبا دمحمد ارشد قادری نے بھی شرکت فرمائی ۔امیر پنجاب محترم رانا محمد جمشید قادری ،مشیر رابطہ کمیٹی محترم غلام فرید قادری نے خصوصی طور پر شرکت فرمائی ۔
جلوس میں فضا
عشاقان رسول ﷺکی سرکار کی آمد مرحبا،منٹھار کی آمد مرحبا کے نعروں سے معطر رہی اور بد ر میاں داد مرحوم کی مشہور زمانہ قوالی ’’جشن آمد رسول اللہ ہی اللہ ‘‘تما م راستے سائونڈ سسٹم پر چلائی گئی جس کو عوام الناس نے بے حد سراہااور انفرادی طور پر شرکاء ریلی پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں۔ جلوس کا اختتام مرکزی آستانہ فیصل آباد پر ہوا اور درودوسلام کے گجرے پیش کیے گۓ اور محمد شفیق قادری صاحب نے نۓ آنے والے لوگوں کو ذکر قلب کی نایاب دولت سے نوازا اور ملک پاکستان اور بیماروں کے لیے خصوصی دعا فرماٸی۔
آخر میں جشن ولادت کے سلسلہ میں صبح بہاراں کی محفل کے بعد کی گٸی نبی پاک صلى الله عليه واله وسلم کے نام کی قربانی کے شاھی لنگر سے تواضع کی گٸی۔