خبریں

جشن عید ملادنبی کے سلسلے کا جلوس جیکب آباد سے نکالا گیا

انجمن سرفروشان اسلام جیکب آباد کی جانب سے خاتم الانبیا ص کی آمد کی خوشی میں پورے شہر میں انجمن سرفروشان اسلام کے کئی گروپس اللہ ھو کے نورانی پرچموں کو لہراتے شہر کے مختلف علاقوں سے نعتوں میں جھومتے اور درود و سلام پڑھتے ھوئے گزرتے رھے ۔ حفاظت پر مامور پولیس نے بھی اپنی گاڑیوں کو اللہ ھو کے پرچموں سے سجایا۔ دیگر اسلامی تنظیموں کے عاشقان رسول ص نے بھی اللہ ھو کے اسٹیکروں سے اپنے سینوں کو سجایا۔شہر کی عوام میں ذکر قلب کا پیغام بھی پہنچایا گیا۔ عوامی رائے کے مطابق انجمن سرفروشان اسلام کا جلوس بڑے جلوسوں میں ایک بہت بڑا جلوس تھا۔